سر پھرے جماعتی اور بدبو دار لبرلز

 

یہ سر پھرے جماعتیوں نے کیا کر ڈالا تھا کہ جس کو دیکھو جلے پیر کی بلی بنا پھر رہا تھا اور بھانت بھانت کی بولیاں سننے میں آرہی تھیں راگ سب کا ایک ہی تھا ایسا گمان ہو رہا تھا اس بار  چوٹ ذرا زور کی تھی اور ان سب کی دم پر پاوں جا پڑا  اور اب انکی چیخیں نکل رہیں تھیں  جو مصر کے انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے مظالم پر سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے تھے تو ایسے میں ان جماعتیوں نے ان کو  بے نقاب کر ڈالنے کا جرم عظیم جو کر دیا تھا اور اس ظلم کی بھیانک تصویر کو سوشل میڈیا اور مظاہروں ، ریلیوں کے ذریعے دنیا کے سامنے لانے میں  ایک اہم کردار ادا کر دیا تھا  بس یہی وہ جرم تھا جسکی پاداش میں کوئی پانچ ہزار کلو میٹر دور ہونے کا طعنہ دے رہا تھا تو کوئی اپنے گھر کے بگڑے ہوئے حالات سنا کر ان جماعتیوں کو مجرم ٹھرانے کی کوشش میں لگا ہوا تھا کہ انکو اپنے ملک کی فکر تو بلکل نہیں ہے اور یہ ساری امت کا ٹھیکہ دار بنے ہوئے ہیں ۔

سمجھ نہیں آتی کہ آج لمبی لمبی زبانیں نکالنے والے اس وقت کہاں سو جاتے ہیں جب بال ٹھاکرے کے مرنے پر یہ  پاکستان کی اہم ترین خبر بن جاتی ہے  اور اس کے مرنے سے لیکر آخری رسومات تک لائیو کوریج کی جاتی ہے  ، انڈیا کا کوئی اداکار مر جائے تو میڈیا یتیم ہوجاتا ہے اور وہ پورا ہفتہ عشرہ اس اداکار کے گن گاتا گزار دیتا ہے  یا سانیا مرزا شادی کے لیے ہاں کر دیں تو اس دن کیمرہ مین انکے گھر کے چکر لگانا شروع کر دیتے ہیں اور انکے بیڈروم اور باتھ روم تک کی ویڈیو دکھاتا میڈیا زرا شرمسار نہیں ہوتا ، کس ادکارہ کا یہ کونسواں سال شروع ہوا ہے اور یہ کہ اسے بچپن میں کیا پسند تھا اور وہ بچپن میں کتنی شرمیلی تھیں یہ سب انفارمیشن اس دن کی سب خبروں پر فوقیت لے جاتی ہیں اور بریکنگ نیوز بن جاتی ہے  کیوں کہ یہ پاکستان  کے اہم ترین موضوعات ہوتے ہیں اس وقت  ان میں سے کسی کا قلم یہ سوال نہیں  اٹھاتا کہ بھائی پاکستان کی فکر کرو انڈیا کہ اداکار کہ مرنے سے تم یتیم کیسے ہوگئے ؟؟ کرینہ تیس کی ہوگئی ہویا چالیس کی تم  یہ بتاو آج کتنے ٹارگٹ کلنگ ہوئی اور کس نے کی ؟؟؟ بجلی کے نرخوں میں اضافے پر کس کس نے احتجاج کیا ؟؟؟ کتنے لوگوں نے آج بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کی اور حکومت نے کیا اقدامات کیے ؟؟؟

 

جبکہ کسی جانب کہیں کوئی مسلمان کسی چھوٹے سے معاملے میں بھی انوالو ہونے کا گماں ملے تو یہ اپنی بڑی بڑی بھڑکوں کے ساتھ  میڈیا  پر ایسے براجمان نظر آتے ہیں کہ جیسے اس مسلمان کو مجرم ٹھرانا انکے فرض منصبی میں شامل ہو چاہے ابھی الزام لگانے والوں نےبھی  اس پر فرد جرم ثابت نہ کی ہو۔۔۔۔۔ کبھی کسی جھوٹی ویڈیو پر  آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں  کبھی انکو ملالہ مل جاتی ہے جس پر ایک طوفان کھڑا کر دیتے ہیں جس کا دکھ ان کی راتوں کی نیندیں ختم کردیتا ہے  جس کا یہ معجزہ آج تک کوئی حل نہیں کر پایا کہ گولی لگی ایک جانب  پٹی دوسری جانب نکلی گردن کے پیچھے سے اور دماغ پھر بھی سلامت رہا اور وہ گولی جو نجانے کس شے کی بنی ہوئی تھی جس نے کچھ بھی نہ بگاڑا تھا( ہاں مگر اتنے شور کے بعد بے چاری ملالہ کو اپنے خوبصورت چہرے کی قربانی دینی پڑی کہ اب اسکا منہ بانکا کر دیا گیا ثبوت کے طور پر ) ۔۔۔۔۔۔

مگر ڈرون حملوں میں مرنےوالے معصوم بچوں کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں گویا وہ اگر ملالہ نہیں تو  اسکی جان  کی کوئی قیمیت نہیں ۔۔۔!!

کبھی  تو ہین رسالت ﷺ کی مرتکب  پچیس سالہ آسیہ مسیح کو بارہ سالہ معصوم بچی بنانے پر ایسے تلے نظر آتے ہیں اور ساری دنیا کو انسانیت کے حقوق پڑھا نے میں سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں  مگر پوری دنیامیں ہوتا ہوا مسلمانوں کا قتل عام ان کے لیے اتنی بھی اہمیت نہیں رکھتا جتنی کسی کتے بلی کے مر جانے کی اور اس وقت ان کو اپنا گھر یاد آتا ہے اپنے ملک کے ایشوز یاد آجاتے اس وقت یہ اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھا  اٹھا کہ ہائے ہائے کی گردان کرتے نہیں تھکتےاور آج بھی جب کہ مصر کی منتخب حکومت پر نہ صرف یہ کہ شب خون مارا گیا بلکہ جس بے دردی سے انکو ٹینکوں کے نیچے کچلا گیا ان نام نہاد انسانی حقوق کے دعوے داروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی یہ خود تو کیا اس پر آواز اٹھاتے بلکہ جو آواز اٹھائے اسے بھی مجرم بنا دینے پر تلے ہوئے ہیں  غرض یہ کہ انکی مروڑ دیکھ کہ اندازہ ہورہا تھا کہ اندر درد کی شدت کتنی ہے ۔۔۔۔۔۔!!!

تو صاحب جویہ سوال اٹھاتا ہیکہ جماعتیوں کو اپنے ملک کی فکر نہیں اور ساری دنیا کے لیے باہر سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو آپ کے لیے خاص یہ معلومات  دی جارہی ہیں

اور اپنی دلوں سے تعصب  اور بے غیرتی کی  پٹی اتار پھینکیں

کہ اس پٹی نے اگر  آپ کو اب تک کچھ دیکھنے سننے اور سمجھنے نہیں دیا تو اب دیکھ لیں شاید آپ کے درد میں افاقہ ہو جائے ۔۔۔

کیا خوب کہا میرے رب نے کہ بے شک

حقیقت یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں، بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں، جو سینوں میں ہیں۔‘‘ ۔ (الحج :

جماعت اسلامی کے اسکولوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جو اس نے مصر میں نہیں کھولے ہیں بلکہ یہ اسی پاکستان میں پشاور سے کراچی تک قائم ہیں جن میں ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف اور مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔۔۔ !!

تھرپارکر پاکستان کا حصہ ہے بنگلہ دیش کا نہیں  جہاں جماعت اسلامی حکومت کے کرنے کے سارے کام پینے کا پانی تعلیم ہسپتال غرض ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔۔۔۔۔ !!

یہ پانچ سال سے سیلاب فلسطین میں نہیں آ رہے سندھ پنجاب بلوچستان کے پی کے میں آتے ہیں جہاں حکومت سے زیادہ وسائل اور بروقت جماعت اسلامی پہنچتی ہے۔۔۔۔۔۔ !!

یہ کچی بستیوں میں بیٹھک اسکول کشمیر میں نہیں بلکہ پورے پاکستا ن میں قائم ہیں ۔۔۔ !

یہ الخدمت کا یتیم بچوں کا ادارہ ، یہ الخدمت ہاسپٹلز کی چین ، یہ ویمن ویلفئر ٹرسٹ ، یہ تعمیر ملت اسکول ، یہ پورے پاکستان میں لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ ، یہ موبائل واٹر ٹینک  یہ سب افغانستان میں نہیں پاکستان میں قائم ہیں !!

یہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ حکومت کا کام ہے یا جماعت اسلامی کا ؟؟؟ مگر یہ کام بھی جماعت اسلامی ہی  بڑی جانفشانی سے کر رہی ہے  ۔

٢٠٠٨ کے زلزلے کے بعد سے ان علاقوں میں مستقل بنیادوں پر آج بھی اگر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی کام کر رہا ہو تو ذرا نام بتادیں  ؟؟؟

یہ چھوٹے بلا سودی قرضے ( microfinance )

کون دیتا ہے ؟؟اور یہ قرضے برما میں نہیں دیے جاتے بلکہ  حکومت کے  ہاتھوں مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی اسی پاکستانی  عوام کو دیئے جاتے ہیں ۔

۔ یہ غریب بے گناہ قیدی شام  کے نہیں ہیں جن کے پاس جرمانے کے پیسے نہیں تھے اور جماعت اسلامی ایسے لوگوں کو عرصہ دراز سے انکے جرمانے خود ادا کر کہ انہیں قید سے  چھوڑوا رہی ہے ۔

اپنے منہ کے بدبو دار ڈھکن کو اٹھانے سے پہلے صرف ایک بار اپنے سیکولر ہم نوالہ اور ہم پیالہ یاروں کے گریبان میں جھانک کر دیکھیں

پھر صرف ایک دن جماعت اسلامی کے قائم کردہ  یتیموں کے لیے بنائے گئے آغوش پراجیکٹ کا دورہ کر لیں ایک دن تھرپارکر چلے جائیں   جہاں وہ اسی سالہ بوڑھا پانی کے کنویں کھدواتا نظر آئے گا  اور  اگر اس اندھی ملامت سے کچھ فرصت ہو تو پورا بلوچستان گھوم آئیں جہاں ہر جگہ یہی سر پھرے جماعتی کام کرتے نظر آئیں گے۔

.پاکستان کے مسائل کے لیے جماعت اسلامی انتخابات میں حصہ بھی لیتی ہے اور دوسری طرف الیکشن میں ناکامی کے باوجود  پاکستان میں کسی بھی حکومت سے بہتر خدمت لوگوں کی کر رہی ہے بلا رنگ ونسل مذہب و فرقہ کی تفریق کے صرف انسانیت کے لیےاور اسی پاکستان کے لیے کام کرتے نظر آئیں گے ۔

عوام کے ہر مسئلے پر آواز اٹھانے والی جماعت یہی سرپھروں کی جماعت ہے جنہیں ایک بار بھی  کلی حکومت نہیں ملی مگر اسکے باوجود عوام کے دکھ درد میں سب سے آگے یہی لوگ ہوتے ہیں ابھی کراچی کے حالیہ سیلاب کو ہی لیجیے کہ جب سب اپنے گھروں میں سکھ چین کی نیندیں سو رہے تھے  اور کوئی نکلا بھی تو صرف فوٹو سیشن کے لیے مگر اس وقت بھی  یہی سر پھرے لوگ تھے جو سحری اور افطار بھی اسی سیلابی پانی میں لوگوں کو سحر و افطار کا سامان پہنچانے میں لگے ہوئے تھے اور سیلاب میں گھرے لوگوں کو اپنے کاندھوں پر اٹھا اٹھا کر  محفوظ مقامات پر پہنچا رہے تھے اسی وقت کسی نے  ازراہ مذاق میں سیلاب میں گھرے لوگوں سے پوچھا ووٹ کس کو دیا تھا جواب میں ایک مخالف پارٹی کا نام لیا گیا نوجوان نے مسکراتے ہوئے جواب دینے والے کا ہاتھ تھاما اور کشتی میں بٹھا دیا ۔۔۔ واقعی کیسے سر پھرے لوگ تھے جو بس انسانیت کی خدمت کو ہر چیز پر مقدم ٹھرائے ہوئے تھے اپنے ہی مخالفین کو روزے کی حالت میں اپنے کاندھوں پر اٹھا کر انکی جانہیں بچانے کی فکر میں لگے ہوئے تھے  آپ کے ادرد گرد اس بدبو دار ماحول میں اگر کہیں ایسی مثال  دیکھنے کو ملتی ہے تو ازراہ کرم ضرور بتانے کی زحمت کیجیےگا ۔۔۔۔

کیا  خوب انصاف کرتے ہیں یہ  گز گز بھر لمبی زبانیں نکالنے والوں کو نجانے یہ سب کیوں نظر نہیں آتا ؟؟؟
میرے ہی لہو پر گذر اوقات کرو ہو
مجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو
دن اک ستم اک ستم رات کرو ہو
وہ دوست ہو دشمن کو بھی مات کرو ہو
ہم خاک نشیں تم سخن ورے سر بام کرو ہو
پاس آکر ملو دور سے کیا بات کرو ہو

کونسی جماعت ہے جو عوام کے لیے سب زیادہ سڑکوں پر آئی ہر ایشو پر آواز آٹھائی جس کے ایک ممبر پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں جس کے ارکان جب کوئی ذمہ داری اٹھاتے ہیں تو اس کی جواب دہی کا احساس انہیں کیسے  رلاتا ہے جس کے کارکنان اپنی جانیں ہتھیلی پر لیے بلا معاوضہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے  تیار رہتے ہیں   ۔

اور  وہ تمام کام جو حکومت وقت کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو یہ  سب کام  حکومت سے باہر ہوتے ہوئے بھی  بڑی تندہی سے انجام دے رہی ہے

 

جبکہ دوسری جانب جن پر کروڑوں کے کرپشن کے الزامات ہیں جو ملک و قوم کو لوٹ کر کھا گئے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا جن کی دولتیں اور اولادیں  بیرون ملک جو صرف ایک بریف کیس کے ساتھ ہی اس ملک میں سال ہا سال سے حکومت کر رہے ہیں اور وقت پڑنے پر ایک بریف کیس اٹھاتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں  جو اس ملک کو گھن کی طرح چاٹ گئے ۔۔۔۔۔۔ جن کے ہاتھوں عام شہری کی جان و مال تک محفوظ نہیں ٹارگٹ  کلرز کون نہیں جانتا کون ہیں یہ قاتل  خون کی ہولی کھیلنے والے ؟؟؟ مگر  گز بھر چلنے والی زبانیں یہاں کیوں کنگ ہو جاتی ہیں !!!

یہ لوگ یہ بھی نہیں سوچتے کہ ہم جو یہ مطالبات کر رہے ہیں یہ تو حکومت سے کرنے والے مطالبات ہیں نا کہ کسی جماعت سے  ایک طرف اپنے ملک کا رونا رونے والے ہر جابر وقت کے  ۔تلوے چاٹتے نظر آتے ہیں انکی محفلوں کی رونقیں دوبالا کرتے نظر آتے ہیں

مگر جماعت اسلامی کی یہ سب جدوجہد  اور ملکی خدمات انکی آنکھوں میں اترے موتیے  میں کہیں کھو جاتی ہیں اور امت کے لیے آواز اٹھا نا ان کو اتنا گراں گزرتا ہے کہ یہ اس میں اپنی حدوں کو پار کرنے سے بھی نہیں گریز کرتے  ۔۔۔

تو کان کھول کر سن لو کہ جماعت اسلامی اپنی ملکی خدمات کے ساتھ ساتھ کل بھی اس مت کے لیے آواز اٹھاتی تھی اور آج بھی آٹھاتی اور آئندہ بھی آ ٹھاتی رہے گی چاہے  اس سے کسی کے مفاد پر کتنی ہی ضربیں کیوں نہ  پڑیں  اور کوئی کتنا ہی کیوں نہ بلبلائےجماعت اسلامی یہ فریضہ انجام دیتی رہے گی ۔

تو صاحب آپ اپنی انرجی کو ان سر پھرے جماعتیوں پر خرچ کرنے کے بجائے اس مافیا کو بے نقاب کرنے میں لگائیے تاکہ  آنے والے والا وقت آپ کو صرف ان قلم  دانوں میں نہ شمارکرے کہ جنہوں نے اپنے قلم کی بہت سستی قیمتیں لگائیں  کیونکہ یہ وقت کا پیہہ بہت ظالم ہے ۔۔۔۔ یہ ہر ایک کو بے نقاب ضرور کرتا ہے چاہے  وہ اپنے وقت کا کتنا ہی طاقتور شخص کیوں نہ ہو ۔۔۔۔

 

 

جماعت

 

جماعت۱

جماعت ۳۳

24 تبصرے
  1. 30 August, 2013
    Aliya Mansoor

    zabarast moun tour jawab etrazat uthaney walon ko

    Reply
  2. 30 August, 2013
    arif

    Acha kaam ker rhe heyn aap log… is kam ko jari wo sari rakhyn… aap insan hotey huwe farishton waley kaam kertey heyn… bas vote na mangna kbhi bhi kiyun ke wo aap ke liye qeemti hoga mere liye nhi

    Reply
  3. 30 August, 2013
    NOREENRAWASANI@GMAIL.COM

    ALLAH PAK AP KAY QALAM MAIN OR TAQAT DAY

    Reply
  4. 30 August, 2013
    Ai

    Still people rejects this party in nearly every election. Hypocrites who help afghani dogs spread drugs and ammunation in this country

    Reply
  5. 30 August, 2013
    Syed Ahmed

    Inke dilon sa be-gerti ki patti ab bhi ni utarni kyon k Allah na inke dilon par mohar lga di ha.( inke kartoton ki waja sa )

    Reply
  6. 30 August, 2013
    Mudasser Aziz

    بہت اعلیٰ تحریر ہے۔ مگر ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گا۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب جماعت اسلامی اتنے فلاحی کام کرتی ہے تو پھر لوگ اسے ووٹ کیوں نہیں دیتے؟؟ یہ سوال بہت سے نوجوان ساتھیوں کی زبان پر بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کا سیدھا سا جواب ہے کہ جماعت اسلامی یا آپ کے بقول سر پھرے جماعتی سارے فلاحی کام خالصتاً اللہ کی رضا اور عوام کی بھلائی کیلئے کرتے ہیں۔ کبھی بھی اسے الیکشن میں ووٹ لینے کا سہارا نہیں بنایا۔ جماعت اسلامی نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم نے آپ کو مصیبت کے وقت مدد فراہم کی تھی اس لئے آپ ہمیں ووٹ دیں۔ نہ کبھی یہ اعلان کیا کہ اگر آپ نے ہمیں ووٹ دیکر کامیاب کرایا تو ہم آپ کے گھروں میں پانی پہنچائیں گے یا سیلاب آنے کی صورت میں مدد کریں گے۔ وغیرہ وغیرہ
    اگر میں غلط ہوں تو برائے کرم تصیح فرمادیں مگر ثبوت اور حوالہ جات کے ساتھ۔۔۔ شکریہ

    Reply
    • 31 August, 2013
      اسریٰ غوری

      آپ نے بلکل درست کہا کہ جماعت اسلامی تمام فلاحی کام کسی لالچ کے بغیر صرف اللہ کی خوشنودگی کے لیے کرتی ہے اسی وجہ سے اسے ووٹ نہ ملنے پر بھی کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا کہ جن علاقوں میں اسے ووٹ نہ ملیں ہوں وہاں اس نے اپنی خدمات کا کام روک دیا ہو ۔۔۔ یہ اعزاز صرف جماعت اسالمی کے ہی حصے میں آیا ہے ۔۔

      Reply
      • 31 August, 2013
        Inayat Ullah Khan

        hamaray alaqay (Timergarah) main jamat-e-Islami ke badtareen mukhalif ANP ke jalsay may Bom Dhamakah howa may khud es ka shahid hoon ke Jamaat k karkunan aur Al-khidmat k embulenc fawran puhunch gai, (7 mint may, jab k sarkari embulence 30 mint baad puhunch gain) jamat k karkunan nay Anp k zakhmi karkunan ko apnay kandhon per utthaya awr apni private garion may bhi hospital phunchaya. tamam marhomeen ko en k gharon tak puhunchaya awr janazoon tak k entezamat kiay, jis may Anp k maqami qaideen bhi shamil thay.

        Reply
      • 31 August, 2013
        muha

        salam ghouri sb
        allaha ap ko is ka ajar de ameen ap ne bhot achi tarah se jwab diya hai kash k hamari awam b is bat ko samjh jay
        jazakallaha
        allaha ap ki umar mai barkat de aur ap isi tarah apne qalam se awam ko jagaty rhain

        Reply
  7. 30 August, 2013
    Abu Abdullah Azzam

    زبردست تحریر ہے۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیر- بہترین ریسرچ ورک نے تحریر کو جزباتی جواب در جواب کے معیار سے اونچا کرکے سمجھنے کی خواہش رکھنے والوں کیلۓ رجوع کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کر دیا ہے- رہے وہ حضرات جن کے متعلق فرمایا گیا ”ختم اللہُ علیٰ قلوبھم وعلیٰ سمعھم- وعلیٰ ابصارھم غشاوۃ“ تو اُن چکنے گھڑوں کو اللہ ہی سمجھاۓ تو سمجھاۓ۔۔۔۔۔۔

    Reply
  8. 31 August, 2013
    fayaz77

    بہت اہم موضؤع ک اانتخآب کیا گیا ہے، الخدمت اور جماعت اسلامی کی خدمات کا تعارف اور زکر موثر طور پر کیا گیا ہے، سیکولر اور لبرل کو تنقید کا نشانہ بناتے وقت ہم کو تہزیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ان لبرل کو ان کی زبان میں جواب دینے ک امطلب ہم بھی زہنی اور اخؒاقی طو رپر ان کے برابر ہیں، اپنی اخلاقی برتری کو برقرار رکھ کر اپنی رویات کو نہیں چھوڑنا چاہیے

    Reply
  9. 31 August, 2013
    sohail

    zbrdast … magr ismay sir pheray jamiat walay kdr chaly gay unka zikar b hna chahea tha 🙂 @israghori

    Reply
    • 31 August, 2013
      اسریٰ غوری

      دراصل اعتراضات جماعت پر ہی اٹھائے جارہے تھے اس لیے جماعت ہی کو فوکس کیا انشاءاللہ اگلے کسی موقع پر جمیعت کو بھی ضرور موضوع بنالینگے ۔

      Reply
  10. 31 August, 2013
    aslamfaheem

    لبرلز کے مروڑوں میں آپ نے تو اور اضافہ کر دیا

    Reply
  11. 31 August, 2013
    Abdullah Azaam

    جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو دوکھا دیا الیکشن میں اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کو کراچی الیکشن میں۔ مجھے جماعت اسلامی سے عس لیے اختلاف ہے۔

    Reply
    • 4 September, 2013
      Abu Abdullah Azzam

      بھائ عبداللہ عزّام! کتنی اچھی بات ہے کہ مفروضات، بےخبری اور افواہوں کے جنگل میں آپ کو جماعتِ اسلامی سے بس دو معصوم سی شکایات ہیں- میں آپ کو اپنی ذاتی اور براہ راست معلومات کی بنیاد پر یہ یقین دھانی کراتا ہوں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر اور ڈاکٹرفوزیہ دونوں کو جماعتِ اسلامی سے ایسی کوئ شکایت نہی ہے- چونکہ آپ کو جماعتِ اسلامی سے اور کوئ شکایت نہیں ہے لہٰذہ میں توقع رکھتا ہوں کہ آپ زندگی کے ہر لمحے کو قیمتی جانتے ہوۓ فوری طور پر جماعتِ اسلامی میں شامل ہوکر اللہ کے دین کے غلبہ کی اس عظیم جدوجہد میں شریک ہو جائیں گے- جزاک اللہ خیر

      Reply
    • 5 September, 2013
      Sule3mengill

      Abdullah Azaam bhaee, Koi bat kehne se pehley us ki tehqeeq kar lia karte hain. Raey ka ikhtilaf koi buri bat nahi magar khoob soch samajh kar hona chahye.

      Reply
  12. 31 August, 2013
    Mrs.Kamal

    Simply Impressive ,but i agree with fayaz77 .

    Reply
  13. 31 August, 2013
    mujahid

    remarkable………sound penning

    Reply
  14. 2 September, 2013
    Aftab

    جماعت اسلامی کی سب سے بڑی کمزوری اس کا ایک فرقے سے تعلق کا ہونا ہے۔ دوسری اسلامی جماعتوں کا بھی یہی حال ہے۔ تمام جماعتیں اسلام کی داعی ہونے کے باوجود ایک نقطے پر متفق نہیں ہوتیں مگر اسکے مقابلے سیکولر قوتیں متحد ہیں۔ اسلام میں فرقہ پندی ممنوع قرار دی گئی ہے مگر ہر فرقہ ڈھٹائی کے ساتھ اپنی مساجد اور مدارس اور یہں تک کے سیاسی جماعتوں منسوب کرتا ہے جو کہ تعلیمات قرانی کے خلاف ہے

    Reply
    • 3 September, 2013
      Abu Abdullah Azzam

      برادر آفتاب! آپ کا تجزیہ اس حد تک بالکل درست ہے کہ فرقہ بندی مذہبی جماعتوں کا بھی خاصّہ ہے جس سے انکا مجموعی تأثر منفی ہوجاتا ہے- تاہم جیسا کہ سلیمان گِل نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی کسی بھی قسم کی فرقہ پرستی، جغرافیائ یا لسانی عصبیت سے قطعی پاک، انتہائ مثبت سوچ رکھنے والی اور ساری امت کے دکھ درد سے جڑی ہوئ ایک عالمی اسلامی تحریک ہے- آپ نے ایک درست تبصرے میں محظ کم علمی کی بنیاد پر جماعتِ اسلامی کو بھی شامل کردیا، تصیح فرما لیں اور جماعتِ اسلامی کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں تو ضرور رابطہ فرمائیں- جزاک اللہ

      Reply
    • 9 November, 2013
      saeed

      آفتاب بھائی صرف جماعت ہی تو ہے جو کسی فرقہ سے مبرا ہے – آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے – اس جماعت میں بریلوی بھی ہیں دیوبندی بھی اہل حدیث بھی اور شیعہ بھی .

      Reply
  15. 3 September, 2013
    Sulemangill

    Aftab Bhaee, Jamaat to kisi firqe se ta’alluq nahi rakhti. yeh to sab musalmano ki Jamaat hay. Is men her koee shamil ho sakta hay. Aap bhi aaeyn tashreef laeyn ham aap ko khosh aamdeed kahen ge. Bismillah karen. Yahan koi firqabandi nahen hay.

    Reply
  16. 15 March, 2015
    shah

    jummat islami is the best organization in pakistan i have ever seen

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *