1

“جنرل راحیل شریف ۔۔قوم منتظر ہے”

تحریر : شہزاداسلم مرزا

جنرل راحیل شریف صاحب
آپ نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔۔اچھاکیا
آپ نے نوازشریف کی انڈیا سے اندھی محبت کو لگام ڈلوائی۔۔ اچھا کیا
آپ نے کراچی میں درندگی، ڈر اور خوف کا ماحول ختم کیا۔۔ اچھا کیا
آپ نے MQM کے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو بےنقاب اور گرفتار کیا۔۔اچھاکیا
آپ نے شیطانی مرکز نائن زیرو کےخوف کے قلعے کو مسمار کیا۔۔ اچھا کیا
آپ نے سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کو سب پرعیاں اورقابل گرفت بنایا۔۔اچھا کیا
آپ نے زرداری ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار پر ہاتھ ڈالا ۔۔ اچھا کیا
٭مگر جناب آپ ۔۔۔
اس ملک میں بیرونی مداخلت، دہشتگردی اور کرپشن کے اصل کردار جنرل پرویز مشرف کو نظر انداز کر گئے جس کی بدولت پاکستان نہ صرف عسکری دہشتگردوں کی جنت بنا بلکہ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں کو بھی کھل کر کھیلنے کا موقع میسر رہا۔ ایم کیوایم کو درندگی، بھتہ خوری، قتل وغارت، چائنہ کٹنگ، لینٖڈ گریبنگ اور منی لانڈرنگ کرنے کا اوپن سرٹیفیکیٹ حاصل رہا، امریکہ سمیت تمام ایجنسیز کے لوگ کتوں کی طرح سرعام پھرتے نظر آئے، جس فرد کی بدولت قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ ظلم کا شکار ہے، جس نے لال مسجد کو پاکیزہ بچیوں کے خون سے نہلا کر نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا اور جس نے ملک کے تمام ادارے کرپٹ اور سفارشی افراد کے ہاتھوں تباہ و برباد کر دیئے ، زرداری جیسا مشہور کرپٹ مسٹر10٪ اگر ملک کا صدر بن گیا تو محض اس NRO کی بدولت جو مشرف کے مجرمانہ سوچ کی پیداوار تھا۔۔۔آخر کیوں؟؟ ۔۔ اس مشرف پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا جس کی وجہ سے پاک فوج ملک میں اتنی بدنام ہو گئی تھی کہ کوئی فوجی باوردی سرعام پھر نہیں سکتا تھا۔
محاورتا کہا جاتا ہے چوری روکنی ہے تو” چور نہیں چور کی ماں کو پکڑو” تو جناب ان سب فسادات، کرپشن، قتل وغارت اور انتشار کی ماں مشرف ہے اور قوم شدت سے منتظر ہے اس پر کب ہاتھ ڈالا جائے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں