اس آدمی کے ماتھے پر یہ ’ڈینٹ‘ کا نشان دراصل کیا انتہائی خطرناک چیز ہے؟ جانئے وہ بات جو ہر شخص کو لازمی معلوم ہونی چاہئے

سورج کی شعاعیں انسان کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتی ہیں سورج کی جلن سے ایک ایسا نقصان بھی پہنچ سکتا ہے جس کے متعلق بہت سے لوگ نہیں جانتے. انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق سن سکرین کے بغیر گھنٹوں تک سورج کے سامنے رہنے پر ماتھے اور سر کی جلد میں ڈینٹ بھی پڑ سکتے ہیں جس طرح گاڑیوں میں پڑتے ہیں. امریکی ریاست ٹیکساس کا نوجوان کیڈ ہکابے بھی ان لوگوں میں سے ایک ہے جنہیں دھوپ کی وجہ سے ماتھے پر ڈینٹ پڑ چکے ہیں.


کیڈ کا کہنا تھا کہ ”میں نے پہلی بار اپنا سرمنڈھوایا اور پھر کئی گھنٹوں تک دھوپ میں گھومتا رہا.
اس سے میرے ماتھے پر ایک جگہ شدید سوجن ہو گئی. گھر آ کر میں نے اس پر برف رکھی اور ایڈول لگائی جس سے سوجن ختم ہو گئی لیکن جلد برابر ہونے کی بجائے نیچے دھنس گئی اور وہاں ڈینٹ پڑ گیا.“کیڈ نے اپنی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی تو اس کے جواب میں مزید کئی لوگوں نے بھی اپنی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کر دی جو اس صورتحال سے دوچار ہو چکے تھے. کیڈ نے ٹوئٹر پر لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ دھوپ میں نکلتے ہوئے سن سکرین کا استعمال کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: