بیوی دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت کیسے نظر آئے؟

اپنی بیوی کو دنیا کے تمام خواتین سے زیادہ خوبصورت بنانے کا آسان نسخہ۔۔۔
ایک شخص نے کسی بزرگ سے کہا :
اے بزرگ جب میں نے زوجہ کا انتخاب کیا اس وقت وہ مجھے اتنی خوبصورت لگتی تھی جیسے خدا نے اس سے زیادہ حسین و جمیل کسی اور کو بنایا ہی نھیں ھے
لیکن جب میری منگنی (انگیجمینٹ) ہوگئی تو میں نے بہت سی لڑکیوں کو اسکی طرح حسین و دلکش پایا
اور جب ہماری شادی ہوگئی تو میں نے دیکھا کہ ہزاروں عورتیں اس سے زیادہ خوبصورت اور حصانت و دلکشی کا مجسمہ ہیں
شادی کے چند سال بعد مجھے اپنی بیوی سے زیادہ دوسری خواتین بہتر لگنے لگی


بزرگ نے فرمایا:کیا ان تمام باتوں سے زیادہ تلخ و ناگوار بات بتاؤں ؟؟
مرد: جی بتائیں
بزرگ: انسان دنیا کی تمام عورتوں سے شادی کے بعد بھی یہ احساس کرے گا کہ اس کے محلے کی حفاظت کرنے والے کتّے بھی اس کی تمام بیویوں سے زیادہ خوبصورت ہیں
مرد: ہنستے ہوئے بولا آپ ایسا کیوں فرمارہے ہیں ؟؟
بزرگ: مشکل بیویوں میں نھیں بلکہ مشکل یہ ھے کہ جب انسان کے پاس حریص قلب، لالچی آنکھیں، شرم خدا سے خالی ہوں تو محال ہے کہ ان آنکھوں کو خاک قبر کے علاوہ کوئی اور چیز پُر کرسکے
بزرگ: کیا تمہیں وہ طریقہ بتاؤں جس سے تمہاری بیوی دوبارہ سب خواتین سے زیادہ خوبصورت نظر آنے لگے؟
مرد: ہاں
بزرگ:جاؤ اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کرو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: