یہ مہینہ ختم ہونے سے پہلے عمل کر لو




آج کے دور میں ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس پیسہ آجائے وہ بھی امیر ہو جائے. پیسہ کیلئے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے.لیکن غلط طریقے سے پیسے کمائے گا تو وہ پیسہ حرام قرار دیا جائے گا.لیکن اگر وہی پیسہ جائز طریقے سے کمایا جائے تو اس سے آدمی کا اپنے اوپر سے بھروسہ بھی بڑھتا ہے اور وہ اپنی زندگی سے بھی مطمئن رہتا ہے اور اس کا پیسہ بھی حلال ہوتا ہے اور سب سے اچھی بات اللہ بھی اس سے خوش ہوتا ہے اور اسے اور زیادہ رزق دیتا ہے۔

تو دوستوں جو لوگ یہ خواہش کرتے ہیں کہ وہ بھی پیسہ کمائیں لیکن ان کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہ ہو تو میرے دوست اور بھائی پریشان نہ ہوں  انشاء اللہ اللہ آپ کیلئے رزق کے دروازے کھول دے گا.غربت سے نجات کا آزمودہ اور مجرب عمل ھے۔انسان کی زندگی میں اتار چھڑھاؤ آتا رہتا ہے اس کو کبھی خوشی ملتی ہے تو کبھی غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی اس کی صحت اچھی ہوتی ہے تو کبھی بیماریوں نے گھیر رکھا ہوتا ہے . کبھی وافر مقدار میں رزق ہوتا ہے پیسوں کی ریل پیل ہوتی ہے تو کبھی ایک وقت کے کھانے کو نہیں ہوتا کبھی وسائل تو کبھی مسائل .یہ تمام چیزیں انسان کی زندگی کا حصہ ہے اور مرتے دم تک یہ چلتے رہتے ہیں لیکن اصل کمال تو یہ ہے کہ انسان ہر حالت میں اللہ کا شکر ادا کرے اور اس کی طرف سے کسی بھی بھیجی جانے والی حالت میں خوش رہے.انسان کو اللہ سے مانگنا چاہئے کیونکہ کسی بابے کے پاس کسی دربار پر کچھ نہیں ملتا جو ملتا ہے اللہ سے ملتا ہے اس لئے تنہائی میں اس کو یاد کرنا چاہئے اس کے آگے سر بسجود ہو کر استغفار اور شکر کیساتھ اپنے مسائل پیش کرنے چاہئے تب جاکر اللہ بھی نوازتا ہے . دل سے دعا بھی کرنی ہےاور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا ہے. کیونکہ رزق اور صحت دینے والا اللہ ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں