ائیر بلیو جہاز میں غیر مناسب حرکتیں اور لبرل طبقہ – زبیر منصوری




ائیر بلوجہاز جیسی پبلک جگہ پر نامناسب حرکات کرنے کو مناسب سمجھنے اور اس کے حق میں دلائل دینے والے کچرا پھیلانے کو معیوب کیوں سمجھتے ہیں ؟ کسی مغربی ساحل پر سب کے سامنے قضائےحاجت ان کو ناگوار کیوں گزرتی ہے ؟میاں بیوی کے جائز پاکیزہ تعلقات کو ان کا مغربی میڈیا پھر بی بی سی اور سی این این پر دکھانے کو کیوں جرم سمجھتا ہے؟

جی بالکل یہ بیشک بیڈ روم میں ٹھیک ہوتہذیب و شائستگی کے خلاف ہے اگر یہ لوگ مغرب کی تہذیب و شائستگی کے قائل ہیں تو ہماری اسلامی تہذیبی شائستگی کا احترام کرتے انہیں موت آتی ہے؟ ہمارے کلچر کی پاسداری انہیں کیوں بری لگتی ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ ان کے اندر کا طاغوت انہیں حیا و شرم سمیت ہر اس چیز پر سرکش بنا چکا ہے جو اللہ کا حکم ہے اور ابھی چونکہ سیدھا سیدھا اللہ کو چیلنج کرنے سے انہیں شدید رد عمل اور موت کا خوف ہے اس لئے یہ شعائر اسلام تہذیب کلچر مولوی عورت کے حقوق جیسے شیلٹر ز لے کر شیطان کے مددگار بنے ہو ئے ہیں جس نے اللہ کو صاف چیلنج کیا ہوا ہے کہ میں تیری بنائی فطرت کو ہر طرف سے چیلنج کروں گا ۔۔۔۔۔۔ اللہ کے بندو! یہ لبرل طبقہ تمہارے رب تمہارے رسول تمہارے قرآن سب کچھ کو چیلنج کئے ہوئے ہے نہایت عیاری سے مسلسل خاموش ایڈووکیسی کے ذریعے ملکی قوانین کو غیر اسلامی بنا رہا ہے کالجز اور یونی ورسٹیز کو الحاد کے مراکز میں بدل دینا چاہتا ہے میڈیا پر خبر ہو یا ڈرامہ اشتہار ہو یا رپورٹس ہر جگہ ان کے مہرے موجود ہیں (جیو اس نان ایشو پر پورا پروگرام کر چکا ہے) حکومت ہو یا فوج و موثر طبقے انہوں نے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور ایسے ہر واقعے کو یہ معاشرتی کس بند مزید ڈھیلے کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے اور تم ؟ اے دین داروتم ؟
کبھی گھوڑا آگے بڑھانے پہ جھگڑا
کبھی پانی پہلے پلانے پہ جھگڑا
اس منظم شر کے سیلاب کے مقابلے میں اگر منظم خیر نہ بنا اور نہ پروان چڑھا تو مجھے نہیں معلوم اس ملک کا مستقبل کیا ہو گا اس لئے کہ مرشد کہہ گیا تھا کہ اللہ کی کچھ اٹل سنتیں ہیں جو بھی ان کی خلاف ورزی کرے گا بھگتنا ن بھگتے گا۔۔۔
https://www.google.com/amp/s/dailypakistan.com.pk/25-May-2021/1293496%3Fversion%3Damp

Name : Asra Ghauri . Education : M. A. Islamic Studies. Writer, blogger. Editor of web www.noukeqalam.com Lives In Pakistan.

اپنا تبصرہ بھیجیں