سو لفظی کہانی موضوع :”خوشی” – عصمت اسامہ




ابا جی ، سامان والا ٹرک بھیجا تھا پر ڈرائیور سے کسی گاڑی کو سائیڈ لگ گئی۔اب پولیس نے ڈرائیور اور ٹرک دونوں پکڑے ہوئے ہیں۔ مجھے کہیں سکون ہے نہ کوئی خوشی ہے ۔ آپ کو ملنے گاؤں آجاؤں ؟ اچھا ٹھیک ہے ۔ دینو نے فون پہ اپنے والد سے بات کی اور گاڑی سٹارٹ کر کے روانہ ہوگیا ، پہنچا تو گیٹ سے اندر صحن میں چٹائیاں بچھی تھیں ۔ “آجاؤ پتر وضو کرکے” , ابا جان نے آواز لگائی تویاد آیا کہ کتنے دنوں سے اس نے کوئی نماز نہیں پڑھی تھی۔ دینو نے سلام پھیرا تو دل اطمینان اور خوشی سے لبریز تھا !!

اپنا تبصرہ بھیجیں