36

جاپانی سائنسدانوں کا مسلمانوں کو تحفہ،جاپان میں دنیا کی پہلی موبائل مسجد تیار کر لی گئی

ٹوکیو جاپان میں دنیا کی پہلی متحرک مسجد تیار کر لی گئی۔ جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کی گئی موبائل مسجد میں وضو خانہ بھی موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے دنیا ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جارہی ہےویسے ویسے دنیا کے روایتی انداز تبدیل ہوتے جارہے ہیں ۔یہاں تک کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی میں بھی ٹیکنالوجی خاصا اہم حصہ بن چکی ہے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جیسے مقدس مقامات بھی زائرین کو سہولت دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جارہا ہے۔دوسری جانب جاپان میں بھی نماز جیسے مذہبی فریضے کی ادائیگی ۔

کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے متحرک مسجد تیار کر لی گئی ہے۔ یہ مسجد ایک گاڑی پر تیار کی گئی ہے اور اس گاڑی کو سہولت کے مطابق کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے یہ گاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مسلمانوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔یہ مسجد 7 لاکھ 70 ہزار یورو کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔اس مسجد کو کہیں بھی کھڑا کر کئے مکمل طور پر کھولا جا سکتا ہے۔ اس مسجد میں نمازیوں کی سہولت کے لیے وضو خانے بھی بنائے گئے ہیں ۔ واضح ہو کہ یہ مسجد 2020 اولمپکس ٹوکیو کے لیے تیار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply