156

اپنی شادی سے بھاگنا ہو تو ”کریم بائیک” کرو آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے بائیک سروس کی تشہیر ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئی

ملک بھر میں شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آن لائن ٹیکسی سروسز چل رہی ہیں جن سے کئی شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ میں موجود ایپلی کیشن کے استعمال سے چند ہی منٹوں میں سواری آپ تک پہنچ جاتی ہے ۔ ایک طرف جہاں ان آئن لائن سروسز کو پذیرائی حاصل ہوتی ہیں وہیں دوسری جانب یہ ٹیکسی سروسز اپنی تشہیری مہم کے لیے نت نئے طریقے بھی اپناتی ہیں جن میں صارفین کو دئے جانے والے پرومو کوڈز بھی شامل ہوتے ہیں ۔

حال ہی میں ایک آن لائن ٹیکسی سروس ”کریم” کو اپنی تشہیری مہم کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے تحت ٹیکسی سروس کی تشہیری مہم اس کے اپنے ہی گلے پڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اخلاقیات سے گری ہوئی اور تشہیر کا گھناؤنا طریقہ کارقرار دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں ”کریم” کی بائیک سروس کا اشتہار موجود تھا جس پر تحریر تھا کہ اگر اپنی شادی سے بھاگنا ہو تو کریم کی بائیک کریں اور اس سروس کے لیے ساتھ ہی پرومو کوڈ بھی دیا گیا۔ آن لائن ٹیکسی سروس کے اس اشتہار پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ تشہیر کا کون سا طریقہ ہے جس میں نوجوان لڑکیوں کو نہ صرف استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ سے بھاگنے کے طریقے بھی بتائے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کریم کے اپنے صارفین نے بھی اس اشتہار پر ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے اشتہار ہمارے معاشرے میں نامناسب اور ناقابل قبول ہیں۔ کریم کو اس طرح کے اشتہارات جاری کرنے سے قبل سوچنا چاہئیے کہ وہ جس معاشرے میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں کیا اس معاشرے میں اس طرح کے اشتہارات کو قبول کیا جائے گا ؟

کچھ صارفین نے تو کریم کے مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی پہلی شرط صارفین سے متعلق جانچ پڑتال کرنا ہے جس میں بظاہر کریم سروس ناکام ہو گئی ہے کیونکہ اس طرح کا اشتہارپاکستان کے معاشرے میں انتہائی نامناسب ہے، کریم کو چاہئیے کہ مستقبل میں ایسی حرکات سے باز رہے بصورت دیگر معاشرے میں غیر اخلاقی رجحانات کو فروغ دینے پر کریم سروس کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر بھی کریم کو اس اشتہار کی وجہ سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ٹوئیٹر پر کریم کے خلاف ٹرینڈ بنایا جارہا ہے لوگ اس ایپ کو ان انسٹال کرکے اسکرین شاٹس شئیر کررہے ہیں .. تاہم کریم سروس کی جانب سے تاحال اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply