78

الخاتون – افشاں نوید

آج دن کے بارہ بجے پی ای سی ایچ ایس میں ایک دفتر کی عمارت ڈھونڈنا مقصود تھی کہ بائیں بازو پر ایک عمارت نظر سے گزری جس کی پیشانی پر درج تھا۔۔الخاتون۔۔۔پہلی بار اس نام کی عمارت دیکھی۔۔۔کوئی خاص خاتون ہونگی ، ملنا چاھئے ایسا کیا خاص ھے جو گھر کی پیشانی پر کندہ کیا گیا۔۔

مجھے محسوس ھوا کہ ۔۔۔خاتون نے خود کو تو خاص نہ جانا ھوگا یقیناً شوھر، بیٹے، باپ، بھائی نے سمجھا ھوگا کہ یہ خاتون سے آگے” الخاتون” ھیں خاص الخاص ھیں۔۔۔سو گھر کی پیشانی گواہ بنا دی کہ یہ معتبر گھر ہے،متبرک ہے،مقدس ہے یہاں خاص عورت رھتی ھے۔۔۔یعنی اس کو خاص مقام دیا ہے گھر والوں نے۔۔۔ گاڑی تو لمحہ بھر میں “الخاتون”سے آگے بڑھ گئ پر میں اپنی نظریں وھیں اس پتھر پر چھوڑ آئی تھی جس پر یہ درج تھا۔
کتنی درست تشخیص کی گئ تھی۔۔۔ہر گھر کی پیشانی پر یہی کندہ ہونا چاہیے۔۔۔میری سماعت گوگل کی سمت ذرا متوجہ نہ ہوئی جو برابر ھدایات دے رھا تھا درست راستے کی۔۔ میں تو گھروں کی زنجیر میں قید ہوگئ ۔۔۔کیا وہ الخاتون نہیں جس سے میں کل ملی بیس برس کا بچہ وائرس کے دماغ پر حملہ کے باعث مہینہ بھر میں جدا ھوگیا۔۔۔ چھوٹا سولہ برس کا بیٹا ڈس ایبل ھے ۔ زبان پر صرف اناللہ وانا الیہ راجعون تھا صبروہمت کا پیکر۔۔۔ہاں الخاتون تو وہ بھی ہے جو شوہر کی جدائ کے بعد چار بچوں کو فیکٹری میں مزدوری کرکے پال رھی ہے۔۔

بہت خاص تو وہ بھی ہے جس نے میکہ اس لئے چھوڑ دیا ہے کہ شوہر پسند نہیں کرتا سسرال والوں کو۔۔۔بہت بہت خاص وہ بھی تھی جو بارہ برس فالج زدہ شوہر کی خدمت کرکے روتی تھی کہ۔۔حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔۔الخاتون تو وہ بھی ہے جو معذور بچوں کے ادارے میں پڑھاتی ہے اسلئے کہ بے اولاد ہے۔خوش ھوتی ہے کہ ماں نہیں بن سکی تو کیا۔۔ ماؤں کے دکھ تو بانٹ سکتی ہوں۔۔۔وہ سب خاص جو خانگی ذمہ داریوں کے ساتھ سماج کے قرض بھی اتار رہی ھیں۔۔۔دکھی مخلوق کے دکھوں کو کم کرنے کی عبادت میں لگی ہوئی ہیں۔۔
اس نے کوئی سماجی خدمت تو نہیں کی ہے مگر سخت سسرال اور تیز مزاج شوھر کو جھیل کر گھر ٹوٹنے سے بچایا ہے۔۔۔
خاص عورت ہی نہیں ہوتی خاص مرد بھی ہوتے ہیں۔۔جو تحفظ ہیں اس کمزور ذات کا۔۔جو ساری زندگی اس کے حقوق کی حفاظت میں ہی گزار دیتے ہیں۔۔۔ مگر اچھا لگتا ہے۔۔۔جانے کیوں جب اعتراف مرد کرتا ہے ایک خاتون کی قربانی اور اس کے مقام کا ادراک کر کے۔۔۔ اور گھر کی پیشانی پر “الخاتون” کندہ کراتا ہے آپ کے اطراف ھر گھر میں الخاتون موجود ہے تلاش کیجئے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply