70

دعا کی قبولیت کا عجیب طریقہ

پچھلے دنوں راس الخیمہ جانا ھوا تو راستے میں ایک چھوٹی سی مسجد میں نماز کے لیے رُکا – دوپہر کا وقت تھا حسب عادت پہلے صفت میں بیٹھا تو میرے برابر میں ایک بزرگ بیٹھے تھے کالے لیکن چہرے پر بلا کا نور تھا – میں نے سوچ لیا کہ نماز کے بعد ان سے ضرور ملوں گا –

جماعت ختم ھوئی تو وہ مسجد کے ایک کونے میں قرآن لیکر بیٹھ گئے – میںُ ھمت کرکے قریب گیا اور سلام کیا اور پوچھا اردو معلوم ھے؟ انھیں بہت اچھی طرح اُردو آتی تھی ان کا تعلق یمن کی ایک تبلیغی جماعت سے تھا – قصہ مختصر بہت باتیں ہوئیں اُٹھتے وقت میں نے ان سے پوچھا کہ بڑے صاحب دعا قبول ھونے کا کوئی بہترین طریقہ تو بتائیں!
کہنے لگے ۱۰۰% گارنٹی کے ساتھ دعا کی قبولیت کا طریقہ بتاؤں ؟ میرے رونگھٹے کھڑے ھوگئے، کہنے لگے اللہ میاں رد ھی نہیں کرتا میں نے بے چین ھوکر کہا جی بسم اللہ! کہنے لگے میاں ہر نماز میں سب سے پہلے اپنے ماں باپ کے لیے دعا مانگو چاھے وہ زندہ ھوں یا مردہ کیونکہ اللہ کے پاس تمہارے لیے ان کی دعائیں تب سے جمع ھو رھی ہوتی ہیں جب سے تم پیدا ھوئے ھو ۔ کہنے لگے یہ عمل آج سے ھی کر کے دیکھو ، سراب دیکھا ھے نہ، جیسے جیسے اس کے قریب جاؤ وہ مٹتا جاتا ھے دعا کے اس عمل سے تمہاری زندگی سے پریشانیاں اسی سراب کی طرح مٹتی جائیں گی ان شاء اللہ ۔

یقین کریں اس دن کے بعد سے میں نے ایک بار بھی ناغہ نہیں کیا اور راستے ایسے کھل رھے ہیں جیسے صبح رات کو کاٹ کر روشنی پھیلاتی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply