دال چاول اور شادی – بنت شیروانی




ٹیلیویژن پر چلتے اشتہار میں دلھا دلھن کو دیکھ کر فاکھہ کہ دماغ میں سوال ابھرا…….. اور وہ پوچھ بیٹھی کہ امی یہ شادیوں کے کھانے میں دال چاول کیوں نہیں ہوتے؟ فاکھہ کی امی ابھی جواب دیتیں کہ اس کا بھائی عمر بول پڑا، ہاں تمھارا بس چلے تو شادیوں میں بھی دال چاول اور پالک پنیر ہی بس رکھواؤ ۰
آخر کو تمھارا پسندیدہ کھانا جو ہوا۰قریب ہی بیٹھے دادا ابو کہنے لگے ویسے فاکھہ پوچھتی تو تم صحیح سوال ہو….. ہم نے بھی آج تک کسی شادی میں دال چاول نہیں کھاۓ۰ ساتھ ہی دادی بھی کہنے لگیں غریب آدمی بھی اپنے بچوں کی شادیوں میں چکن بریانی تو رکھ ہی لیتا ہے۰اب فاکھا کی امی نے کہا دراصل ہمارے قرب وجوار میں کوئی ہندو یا غیر مسلم نہیں جو ہماری شادیوں میں آۓ اسلۓ ہم اپنی شادیوں میں گوشت کی چیزیں رکھ لیتے ہیں کچھ مذاہب میں چند مہینوں میں گوشت کھانے پر پابندی ہے۰ہندو مذہب میں خاص طور پر برہمن تو گوشت چاہے کسی بھی قسم کا ہو نہیں کھا سکتے یہاں تک کہ انڈا بھی نہیں ۰اور تو اور اپنے گھروں میں اس گوشت کے موضوع پر بات بھی نہیں کر سکتے……کیونکہ فاکھہ کی امی کی کچھ عرصہ پہلے نیٹ کے ذریعے کچھ دوسرے مذاہب کی خواتین سے دوستی ہوئی تھی لہذا ان کی معلومات بڑھی ہوئی تھی۰یہ باتیں سُن کر عمر نے کہا امی ویسے مسلم بھی کتنے بہادر ہوتے ہیں نا ……ہندوؤں کے خدا کو بھی کھا جاتے ہیں۰
یہ سُن کر سب نے کہا ہاں یہ بات تو ہے …….. اب ابوبکر بھی کہاں چُپ رہنے والا تھا کہنے لگا امی ہم تو امتحان شروع کر نے سے پہلے اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے اللہ تعالی سے دعائیں کرنے لگتے ہیں ۰اللہ تعالی سے مدد مانگتے ہیں تو کیا ہندو گاۓ کو امتحانی سینٹر میں لے کر جاتے ہوں گے؟ یہ سُن کر سب کے چہروں پر مسکراہٹ آئ لیکن دادا ابو نے کہا بیٹا سب سے پہلے یہ کہ اس دنیا کو بنانے والا ……. خداایک جس پر ہم بنا دیکھے ایمان لے آۓ تو خدا تو خوش ہوتا ہوگا نا ؟بچوں نے کہا جی دادا بو یقینا تو پھر دادا ابو نے سوال کیا کہ یہ بتاؤ کہ ایسا کونسا مذہب جس میں پاک صاف حلال گوشت کھانےکی اجازت ہے؟؟ اور جو ہے بھی صحیح مذہب ….سارے بچےمل کر کہنے لگے۰اسلام…… تو دادی امی نے بھی پوچھ ڈالا کہ رب کی سب سے بڑی نعمت ہم پر کیا ہے؟؟؟ رب نے ہمیں “مسلمان”پیدا کیا ۰
سب بچوں نےجوشوخروش سے جواب دیا۰اور سب الحمد للہ کہ اٹھے۰
یہ سب سننے کے بعد فاکھہ نے اپنی خواہش کہ ہم اخلاق بھیا کی شادی میں ہم “دال چاول اور پالک پنیر “بھی رکھیں گے جس پر پھپھو،پھوپا ، تائی امی ،تایا ابو سب نے اثبات میں سر ہلایا۰

اپنا تبصرہ بھیجیں