بزرگوں کی اہمیت – بنت شیروانی




گھر کی بیل بجی تو نسرین خاتون دروازہ کھلونے گیئں…….اور دروازے پر موجود اپنی بھانجی پروین کو کھڑے پایا۰
دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگنا چاہا لیکن فوراً ہی پیچھے ہٹ گیئں کہ “فاصلہ “ضروری تھا۰اور نسرین خاتون کہنے لگیں کیا وقت آگیا ہے کہ خالہ بھانجی ایک دوسرے کے لگنے سے قاصر ہیں۰یہ سننا تھا کہ پروین نے کہا۰خالہ کیا ہوا جو گلے نہ مل سکے “دل”تو ہمارے ملتے ہیں نا! ہاں کہتی تو تم ٹھیک ہو پروین ۰بدلتے زمانہ میں گلے ملانے والے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن دلوں کو ملانے والوں کی تعداد شاید گھٹ گئ ہے…… باتوں باتوں میں تذکرہ افشاں کا بھی آگیا خالہ نے افشاں (پروین کی چھوٹی بہن )کا حال پوچھا تو پروین نے کہا خالہ افشاں کا کیا حال پوچھتی ہیں اُس کے بیٹے کے تو ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئ تھی دو دن پہلے۰خالہ نے کہا ارے مجھے تو کسی نے بتایا تک نہیں۰کوئ ایک فون کر کے بتا تو دیتا میں گھر بیٹھی اس کے لۓ دعا ہی کر لیتی ۰یہ سننا تھا کہ پروین نے کہا میں نے خالو کو واٹس اپ کیا تو تھا۰
اس پر خالہ نے اپنے غصے کو تھوڑا قابو کرتے ہوۓ کہا کہ گھر کا انٹرنیٹ تو ہفتہ بھر سے چل نہیں رہا۰ اب تو انٹرنیٹ چلتا ہے تو دنیا میں آنے والے نۓ وجودوں کا بھی پتہ چل جاتا ہے اور دنیا سے جانے والوں کی خبریں بھی اسی واٹس اپ کے ذریعے ملتی ہیں.اور ہم جیسے بوڑھے جو اس واٹس اپ کے بغیر پورے پورے خاندانوں کو نبھاتے تھے۰ایک سائیڈ پر لگ گۓ ہیں۰کہ نوجوان نسل کو اس انٹرنیٹ کا دھتی دیکھ کر اس میں گھسنا نہیں چاہتے تو لوگوں نے بھی ہمیں کچھ بتانا چھوڑ دیا ہے۰کہ کوئ کبھی اس ٹیلیفون (لینڈ لائن کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ)کے ذریعے ہی ہماری خیر خیریت دریافت کر لے۰یا کم از کم کسی کی ہاری بیماری کی ہی اطلاع دے دے۰اب جس کے پاس انٹرنیٹ نہیں وہ تو سمجھو اس دنیا کا باشندہ ہی نہیں ۰اب تو اب دنیا بس اسی ٹیکنالوجی کے گرد گھوم رہی ہے۰خالہ جو بہت ہی اس انٹرنیٹ کی دنیا سے بے زار تھیں۰اپنا ملتے ہی دل ہلکا کر بیٹھیں۰اور پروین نے سوچا کہ وہ اہم اطلاعات کو صرف واٹس اپ پر نہیں بتایا کرے گی بلکہ ایک فون کر کے اطلاع دے دیا کرے گی۰کہ بسا اوقات کسی کا انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ۰اور اس معاملے میں خصوصا اپنے خاندان کے بزرگ افراد کو ذہن میں رکھے گی۰
اور ساتھ میں کبھی ان بزرگوں کا حال چال بھی پوچھ لیا کرے گی کہ بزرگ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں اور وہ یہ بات جانتے رہیں کہ جوانوں کو اُن کی اہمیت کا احساس ہے۰

اپنا تبصرہ بھیجیں