ایرانی نیو کلیئر پروگرام کے سربراہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق – Urdu News – Today News




تہرا: ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ اور ایٹمی سائنسدان محسن فخرزادے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں ایٹمی سائنسدان فخری زادے پرنامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ فخری زادے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اعلی عہدیدار تھے،اورایرانی ایٹمی پروگرام منصوبے کی سربراہی کرتے تھے،وہ تہران کی امام حسین یونیورسٹی میں طبیعیات کے پروفیسربھی تھے اور ایران کے فزکس ریسرچ سنٹر (پی ایچ آر سی) کے سابق سربراہ بھی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں