سعودی عرب نے مستقبل کے لائحہ عمل پر کام شروع کردیا




ریاض: سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی مزید چار ویکسینز کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ان کے استعمال کی منظوری دی جاسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مزید چار کوروناویکسینز کا جائزہ لیا جارہا ہے، مذکورہ ویکسینز محفوظ اور مؤثر ثابت ہوئیں تو ان کے استعمال کی منظوری دی جائے گی۔

ترجمان ایس ایف ڈی اے تیسیرالمفرج کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین ویکسین بنانے والی کمپنیوں کا دورہ کررہے ہیں، فلیڈ سروے میں ویکسینز کے مؤثر اور محفوظ ہونے کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسینز کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، ماہرین اپنی رپورٹ سائنٹسٹ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور یہی کمیٹی آخر میں ویکسین کے حوالے سے حتمی فیصلہ دے گی۔

تیسیرالمفراج کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو ایک ہی ویکسین کی دوخوراکیں لینی ہوں گی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک کوئی اور جبکہ دوسری کسی اور ادویہ ساز کمپنی کی تیار کردہ ہو، ویکسین کے منفی اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں