صدر ایردوان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات




ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نےبیش تیپے آفس میں  ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کے ساتھ ملاقات کی۔

اندازے کے مطابق ملاقات میں آئینی  کاروائیوں، اسمبلی کی سمریوں اور نئے سِول آئین کی تیاری کے مرحلے پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ” آئین کی تیاری کے مرحلے کو جاری رکھا جائے گا۔ جنرل اسمبلی کے اعتراضات معمول کی بات ہے”۔

اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی اس سے قبل نئے آئین سے متعلق  جاری کردہ بیانات میں کہا تھا کہ  ” میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کروں گا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں