خلیجی ملک میں نئی پابندی عائد کردی گئی




مسقط: عمان میں بچوں کی بوتلوں میں مشروبات پیش کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے بعد سلطنت عمان کے صوبے البیرونی میں ایک کیفے نے اپنے کسٹمرز کو بچوں کی بوتلوں میں کافی پیش کرنے کا ٹرینڈ ختم کردیا۔

اب بچوں کی بوتلوں میں مشروبات نہیں بیچی جائیں گی۔ عمان کے علاوہ دبئی حکام نے بھی کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مقامی کیفوں میں مذکورہ بوتلوں میں مشروبات پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔

خیال رہے کہ خلیج کے خطے میں بعض کیفے بچوں کی بوتلوں میں مشروبات پیش کرتے ہیں۔

عمان نے فضائی مسافروں پر بڑی پابندی عائد کردی

عمان میں اس حوالے سے بہت سی خبریں اور تصاویر گردش کررہی تھیں جس میں عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اس ٹرینڈ پر پابندی عائد کی جائے۔

حکومت نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں