مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید







سرینگر(اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دران ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے راولپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں بھارتی فورسز کے مظالم کی خبریں پھیلنے سےروکنے کے لیے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے مہرے توہین کے مرتکب وسیم رضوی کے خلاف کشتواڑ، بانیہال ، رام بن ، پونچھ اور راجوری کے علاقوںمیں مظاہرے کیے گئے۔ جموںوکشمیر متحدہ مجلس علمانے ایک بیان میں مرکزی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوری کے مذموم ایجنڈے کی مذمت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسلسل نسل کشی اوربے گناہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کونظربند رکھنے کے لیے کالے قوانین کے بار بار استعمال سے مقبوضہ جموںوکشمیر کے مظلوم عوام انسانی تاریخ کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ طویل عرصے سے حل طلب تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 





اپنا تبصرہ بھیجیں