ہم الحاقِ کریمیا کو رد کرتے اور یوکرائن کی زمینی سالمیت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں




ترکی نے الحاقِ کریمیا کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” ہم ایک دفعہ پھر ،بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے حامل اقدامِ الحاق کی تردید اور یوکرائن کی زمینی سالمیت و قومی خودمختاری کے ساتھ بھرپور تعاون کا،  اعادہ کرتے ہیں”۔

ترکی وزارت خارجہ نے، روس کی طرف سے کریمیا کے غیر قانونی الحاق کے 7 ویں سال کی مناسبت سے ، تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں، 7 سال قبل آج کے دن ایک غیر قانونی رائے شماری کے ساتھ، یوکرائن سے منسلک، کریمیا خودمختار جمہوریہ  کے روس کے ساتھ الحاق کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

بیان میں ترکی کی نگاہ میں ، کریمیا کے اصلی باشندوں یعنی کریمین تاتار ترکوں کی سلامتی و رفاح کے ساتھ ساتھ ان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ” ہم ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ الحاق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ ہم اسے رد کرتے اور یوکرائن کی زمینی سالمیت و خودمختاری کے ساتھ تعاون کرتے ہیں”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کریمیا کے حالات سے قریبی دلچسپی لینا  جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں