4 nations may sign peace deals with Israel soon: official







اسرائیل کے وزیر انٹیلی جنس ایلی کوہین کا کہنا ہے کہ تین عرب اور ایک افریقی ملک جلد ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر انٹیلی جنس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین عرب ممالک سعودی عرب، قطر اور عمان اور ایک افریقی ملک نائیجر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حتمی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایلی کوہن نے مزید کہا کہ گذشتہ ماہ سوڈان کا تاریخی دورہ کیا تھا اور اس سے پہلے مصر بھی گیا تھا، اس دوران ایک اکنامک سیکیورٹی اجلاس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

 

 

ایلی کوہین کا کہنا تھا کہ افریقی ملک نائیجر میں اس وقت انتخابات ہو رہے ہیں، ایک امریکی نواز سیاسی رہنما کے انتخابات جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، جیسے ہی نئی حکومت آئے گی وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گی۔

ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے تھے، جس کے بعد مراکش اور سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ملٹری کے ایک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا تھا کہ چار ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ہیں تاہم انہوں نے ان ممالک نام ظاہر نہیں کیا تھا۔





اپنا تبصرہ بھیجیں