Man wanted by police arrested near residence of Vice President Kamala Harris, gun and ammo found in car







امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کی سرکاری رہایش گاہ پر بم حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمالا ہیرس کی رہایش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا جس کے پاس سے پاس سے رائفل اور شارٹ گن بھی برآمد ہوئی۔ واقعے کے وقت کیمالا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث موجود نہیں تھیں۔ مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی ہے جو سان اینٹونیو کا رہایشی ہے۔

واضح رہے کہ کمالا ہیرس ایشیائی نژاد ہیں۔ امریکہ میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت اور جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 3 ہزار 800 واقعات پیش آئے۔ دو روز قبل اٹلانٹا میں ہوئی فائرنگ میں 6 ایشیائی خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چھ کی چھ خواتین ہلاک ہوگئی تھیں۔





اپنا تبصرہ بھیجیں