فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجد کا موذن شہید







بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجد کا موذن شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے ضلع نابلس کے ٹاؤن بیت داجن میں نماز جمعہ کے بعد صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

شہید فلسطینی کی شناخت 45 سالہ شیخ عاطف حناشیہ کے نام سے ہوئی ہے جو بیت داجن کی مسجد موسیٰ بن نصیر کا مؤذن تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فلسطینی مظاہرین  نے  اسرائیلی فوج پر پھتراؤ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔





اپنا تبصرہ بھیجیں