Tens of thousands flee huge blaze at Rohingya camp in Bangladesh







بنگلہ دیش کے وسیع و عریض روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں صرف 4 دنوں کے اندر مسلسل تیسری بار آگ لگنے کے بعد 50،000 روہنگیائی مہاجرین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی مسلم اقلیت میں سے ایک ملین کے قریب روہنگیائی مسلمان 2017 میں اپنے آبائی وطن میں فوجی کریک ڈاؤن سے بھاگ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی کاکس بازار ضلع کے کیمپوں میں پناہ گزین ہوئے تھے جہاں وہ سخت ترین حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حالیہ آگ پہلے 34 کیمپوں میں سے ایک میں شروع ہوئی تھی۔ یہ کیمپ تقریبا 8،000 ایکڑ زمین پر پھیلے ہوئے ہیں۔ دیگر کیمپوں میں آگ پھیلنے سے پہلیے ہی پناہ گزین اپنا سامان لے کر دوسری جگہ چلے گئے ہیں۔

سیکڑوں فائر فائٹرز اور امدادی کارکناں آگ کے شعلوں کو بجھانے اور پناہ گزینوں کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔





اپنا تبصرہ بھیجیں