میانمر میں عوامی احتجاج جاری‘ دیوائی میں طلبہ کی ریلی







دیوائی: فوجی بغاوت کے خلاف طلبہ ریلیاں نکال رہے ہیں

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں باغی فوج کے خلاف مظاہروں کے سلسلے میں دیوائی شہر میں یونیورسٹی کے طلبہ نے ریلی نکالی۔ ادھر ینگون میں مظاہرین نے سرخ غبارے فضا میں چھوڑ کر ملٹری کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا۔ ذرا ئع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی اہل کاروں نے احتجاج میں شرکت کی پاداش میں گھروں میں داخل ہو کر شہریوں پر تشدد کیا۔ یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے جاری مظاہروں میں 250 سے زائد مظاہرین ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں۔ ادھر امریکا اور یورپی یونین نے فوجی بغاوت میں ملوث 13 افراد اور 2 ملٹری یونٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں