US controls 90% of Syria oil







شامی وزیر پیٹرولیئم بسام طومع نے انکشاف کیا ہے کہ 90 فیصد شام کا تیل امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں ہے کہا کہ امریکی اور ان کے پیروکار بحری قزاقوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں کیونکہ وہ شام کے تیل کی دولت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزیر نے مزید کہا: کہ شام کے پانیوں میں تیل کی صنعت کے لئے ایک روشن مستقبل ہے۔ اور اس حوالے سے ہمیں مستحکم لاجسٹک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے تیل کے شعبے کو براہ راست اور بالواسطہ 92 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ شام کی دولت اور رسد کا اسطرح کا استحصال پہلے کبھی نہیں ہوا۔





اپنا تبصرہ بھیجیں