US says Turkey is ‘long standing, valued ally’







برسلز: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ترکی ایک مضبوط اور قابل قدر اتحادی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ترکی ایک مضبوط اور قابل قدر اتحادی ہے۔ انقرہ کو نیٹو بلاک میں رکھنا نیٹو کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے ایس-400 اور مشرقی بحیرہ روم میں سرگرمیوں سے متعلق اختلافات ہیں تاہم ترکی ایک دیرینہ اور قابل قدر اتحادی ہے اور یہ کہ مجھے یقین ہے کہ نیٹو میں ترکی موجودگی ہمارے اور ترکی کے مفاد میں ہے۔

ان کا یہ بیان نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ایک مشترکہ خطاب میں سامنے آیا ہے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں