Macron warns Turkey against meddling in France elections







فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 2022 کے فرانسیسی صدارتی انتخابات میں مداخلت پر ترکی کو متنبہ کردیا۔

فرانس 5 ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے میکرون نے کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ترکی کی مداخلت کا خدشہ ہے اور یہ مداخلت جھوٹ پھیلانے کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ بہتر ہوگا ترکی ایسا اقدام نہ کرے۔

میکرون نے کہا کہ گذشتہ موسم خزاں میں جھوٹ کی سیاست تھی، ترکی کے زیر کنٹرول میڈیا کے جھوٹ اور قطر کے زیرِ کنٹرول چینلز کے پھیلائے گئے جھوٹ۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں اردگان نے اسلام اور مسلمانوں پر حملے کے نتیجے میں فرانسیسی مفادات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا اور 2 ماہ بعد اُن کا یہ بیان بھی سامنے آیا کہ میکرون فرانس پر ایک بوجھ ہے۔ میکرون اور فرانس در حقیقت ایک انتہائی خطرناک دور سے گزر رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ فرانس جتنی جلدی ہوسکے میکرون سے نجات حاصل کرلے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں