امریکا میں ٹیکسی چھیننے پر مزاحمت کرنے والا پاکستانی ڈرائیور قتل




واشنگٹن : امریکا میں ملازمت کرنے والا پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

امریکا میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور پُرتشدد وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد درجنوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہوئے ہیں۔

اسٹریٹ کرائم کی حالیہ پُرتشدد واردات میں دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی ڈرائیور دو لڑکیوں کے ہاتھوں قتل ہوا، جو گزشتہ 13 سے15 برس سے امریکا میں مقیم تھے اور ٹیکسی چلارہے تھے۔

ڈرائیور محمد انور سے دو لڑکیوں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی جس محمد انور نے مزاحمت دکھائی، تو لڑکیوں ان پر اسٹن گن سے حملہ کردیا۔

گاڑی چلانے کے دوران ڈکیتی کی واردات کے باعث گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد انور جاں بحق ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے،  پولیس نے فوری کارروائی کرکے واردات میں ملوث دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں