سعودی عرب میں اعتکاف کی ممانعت







سعودی حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر رمضان المبارک میں اعتکاف  کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہ صیام کے حوالے مختلف وزارتوں اور محکموں سے مشاورت کے بعد حکام نے اہم فیصلے کیے ہیں ۔ ماہ صیام میں اعتکاف کی ممانعت  ہوگی اور بازار ہوٹلز بند رکھے جائیں گے۔

رمضان میں بوفے بند رہیں گے ، افطار پارٹیوں پر پابندی  ہوگی۔ مساجد میں اجتماعی افطار پر پارٹیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ہوٹلز بند رہیں گے تاہم بازار اور کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔ بازاروں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی جس کے لیے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اسی طرح سحری کے اجتماعی پروگرامات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ عیدالفطر کی نماز مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب حرمین انتظامیہ رمضان المبارک کے پروگرام سے متعلق اتوار کو پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کرے گی۔ادارہ امور حرمین نے نگران اعلیٰ شیخ عبدالرحمن السدیس آن لائن پریس کانفرنس میں رمضان پروگرام کا اعلان کریں گے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں