ترکی سے تعلقات میں بہتری ممکن ہے‘ یورپی یونین







برسلز: امریکی صدر جوبائیڈن اور یورپی رہنما آئن لائن سربراہ اجلاس میں شریک ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری ممکن ہے، تاہم اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو تدبر سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے یورپی سربراہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ترکی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوںنے کہا کہ وہ آیندہ ماہ دورے کے لیے انقرہ حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خواہش ہے کہ ترکی کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی صورت میں اپنی کسٹم یونین تک مزید رسائی دے دی جائے۔

 





اپنا تبصرہ بھیجیں