افریقی ملک موزمبیق میں داعش کاحملہ ،کئی افراد ہلاک







افریقی ملک موزمبیق میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش کےحملےکےباعث180سےزائدافراد3دن سےہوٹل میں محصور ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں۔

موزمبیق کےشمال میں حملہ ایل این جی کی سائٹ کےقریب کیاگیا ہے۔ ایل این جی کمپنی کے عملے اورسرکاری ملازمین نےپالماہوٹل میں پناہ لےرکھی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں کمپنی کے ملازم نے بتایا کہ حملے کے بعد تقریبا سارا قصبہ تباہ ہوگیا  بہت سے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پالمامیں داعش کےدہشتگردوں سےنمٹنےکیلئےفوج بھیج رہے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی طور پر الشباب کے نام سے مشہور گروپ سے وابستہ ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کی نیوز ویب سائٹ نے  بتایا ہے کہ حملے کے دوران جنوبی افریقہ کا ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں