روسی طیاروں کی اچانک پروازوں پر نیٹو فضائیہ الرٹ







ماسکو: نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے روسی بمبار کو گھیرا ہوا ہے

ماسکو ؍ برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فضائیہ کی سرگرمیوں میں اچانک اضافے کی وجہ سے مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو کے لڑاکا طیارے 6 گھنٹوں کے دوران 10 مرتبہ فضا میں بھیجے گئے۔ ان طیاروں نے روسی فضائیہ کے طیاروں کو شمالی بحراوقیانوس، شمالی سمندر، بالٹک اور بحیرہ اسود کی فضاؤں میں پیر کے روز آگے بڑھنے سے روکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس نے حال ہی میں نیٹو پر جارحانہ اور تصادم کا راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اُدھر نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ماسکو پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کا سلسلہ بحال کریں۔ نیٹو کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں کی وجہ سے مسافر طیاروں کو مشکلات پیش آ سکتی تھیں۔ دریں اثنا روس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا ہم سے طاقت کی زبان میں بات کرنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ ترجمان کریملن کے مطابق روس اپنے ساتھ نامناسب رویہ اختیار نہیں کرنے دے گا۔

 





اپنا تبصرہ بھیجیں