ہالینڈ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام







دی ہیگ: وزیراعظم مارک روٹے پارلیمان میں اپنا دفاع کررہے ہیں

دی ہیگ(انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد کی زد میں آنے بچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وفاقی پارلیمان نے وزیراعظم کے حق میں فیصلہ کیا، تاہم اکثریت نے حکومت کے سربراہ کے طرز عمل پر گہری تنقید کا اظہار بھی کیا۔ مارک روٹے کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک متنازع بیان دینے کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ مارچ کے انتخابات میں وزیراعظم روٹے کی جماعت ایک بار پھر کامیاب ہوئی ہے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں