بنگلادیش میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا







کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بنگلادیش کی حکومت نے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن آج پیر سے ایک ہفتے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران دکانیں، شاپنگ مال، پارکس، تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن میں ٹرانسپورٹ بند جب کہ ٹرین سروس اور اندرون ملک پروازیں معطل رہیں گی۔ حکومت نے 3 ہفتے کے لیے یورپی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شام 6 سے صبح 6 بجے تک گھروں سے نہ نکلیں۔ حکومت نے ملک بھر کی صنعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضروری عملے کو کام پر بلایا جائے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں کو دباؤ کا سامنا ہے۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔





اپنا تبصرہ بھیجیں