مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5 کشمیری شہید








مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی نے جعلی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ جمعرات سے شہید ہونے والے کی تعداد 12 ہوگئی۔

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں جعلی سرش آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا۔

بھارتی بربریت کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وادی میں انٹرنیٹ اور فون سروس معطل ہے۔









اپنا تبصرہ بھیجیں