بیرون ملک مقیم ترک برادری کے بچوں کے لیے انعامی مقابلے کا اہتمام




بیرون ِ ملک ترک  و اقربا  معاشروں کا ادارہ  بیرون ملک مقیم بچوں  کے لیے ’میری عید‘ کے نام سے ایک مقابلے کا اہتمام کر رہا ہے۔

23اپریل قومی حاکمیت و یوم اطفال  کو موضوع بنانے والے اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 23 اپریل  ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ادارے کے چلڈرن اکیڈمی پروگرام کے دائرہ کار میں مضمون نویسی، شعر شاعری، کہانی، مصوری اور ڈیجیٹل تصاویر کی  کیٹیگری میں ’میری عید‘‘ کے زیر عنوان  منعقد ہونے والے مقابلے میں بیرون ملک مقیم 4 تا 14 سال کے ترک شہری، دہری شہریت کے حامل اور بلیو کارڈ ہولڈر حصہ لے سکیں گے۔

مقابلے میں حصہ لینے کے خواہاں  پروگرام کے بارے میں http://cocukakademisi.ytb.gov.tr/benimbayramim ویب سائٹس سے  معلومات تک رسائی کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں