گھر پر فروٹی آئس ٹی بنانے کی آسان ترکیب




جڑی بوٹی سے بننے والی چائے کے ٹی بیگ: 2 عدد، ابلا ہوا پانی 4 کپ، شہد حسب ذائقہ، برف کی ڈلیاں 6 کپ، جو پھل آپکو پسند ہے اس کے چند ٹکڑے، تازہ پودینہ چند پتے،

پانی کو ابال کر اس کو جگ میں ڈالیں اور اس کے ساتھ ہی ٹی بیگ بھی اس میں ڈال دیں. اور تین سے پانچ منٹ تک اسی طرح رہنے دیں. ٹی بیگ نکال کر اس میں شہد ڈال دیں اور ساتھ ہی برف ڈال دیں اور جب چائے ٹھنڈی ہو جائے تو پھلوں کے ٹکڑے اور پودینہ کے پتے اس جگ میں ڈال دیں.

چائے تیار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں