پیٹ کے کیڑوں کا آسان علاج |




پیٹ کے کیڑوں کا علاج، یونانی طریقہ علاج سے پیٹ کے کیڑوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ، میرا آزمودہ اور مجرب المجرب نسخہ ۔پیٹ میں کیڑوں کا مرض بچوں میں بہ کثرت پایا جاتا ہے لیکن پیٹ کے کیڑے صرف بچوں میں ہی نہیں ہوتے یہ بڑوں کو بھی تنگ کرتے ہیں۔ عام طور پر پیٹ کے کیڑوں کو معمولی مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن انسانی جسم میں زیادہ تر مہلک بیماریاں یہ طفیلی کیڑے ہی پیدا کرتے ہیں اور ان کا بر وقت علاج کرنا بہت ضروری ہے۔

پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے بچوں کی گروتھ متاثر ہوتی ہے اگر ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ آنتوں میں زخم کر دیتے ہیں۔ پیٹ کے کیڑے امیون سسٹم کو کمزور کرتے ہیں، اس سے بچوں کے چہرے پر سفید داغ بھی نمودار ہو سکتے ہیں، آنکھوں اور ناک میں کھجلی کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔ پیٹ میں کیڑوں سے بچوں کی طبیعت بے چین رہتی ہے، مقعد میں خارش سوجن ہونا، پیٹ میں ہلکا ہلکا درد، سونے میں دقت یا سوتے وقت دانت کچکچاتے رہنا، دوران نیند منہ سے رالیں بہنا، چہرے کا رنگ زرد ہوتا ہے، سانس کا بدبو دار ہونا ، سر درد کی شکایت رہنا، جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں وہ چاہے جتنا مرضی کھا لیں پھر بھی ان کی بھوک ختم نہیں ہوتی، ، یہ ساری علامات بچوں کے پیٹ اور انتڑیوں میں مختلف کیڑوں کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں۔ پیٹ میں کئی اقسام کے کیڑے پائے جاتے ہیں لیکن کیچوے اور چلونے ایسے کیڑے ہیں جو ایک سال کی عمر کے بچوں سے لے کر بزرگ افراد میں بھی پائے جاتے ہیں۔یہ کیڑے ہوا، پانی اور کھانے میں موجود ہوتے ہیں۔

یا کھیل کے دوران ناخنوں میں جمع ہونے والی میل بھی پیٹ کے کیڑوں کا سبب بنتی ہے، ننگے پاؤں کھیلنے سے، ہاتھ دھونے کے بغیر کھانا کھانے سے، سبزیوں اور پھلوں کو بغیر دھوئے استعمال کرنے سے، ناخن چبانے اور انگوٹھا چوسنے کی عادت کی وجہ سے، آلودہ پانی اور دودھ کو بوائل کرنے کے بغیر استعمالکرنے سے غرض یہ کہ جب کسی بھی ذریعے سے یہ کیڑے ایک مرتبہ پیٹ میں پہنچ جاتے ہیں تو وہاں پر انڈے دے کر اپنی تعداد میں اضافہ کر لیتے ہیں۔ برسات کے دنوں میں یہ مرض اور شدت اختیار کر جاتا ہے۔ بچوں کو گندے گھی میں تلے ہوئے پاپڑ، پکوڑے، سموسے، فاسٹ فوڈ، باربی کیو یا کچا گوشت جو صحیح طرح پکا ہوا نہ ہو کھانے کو نہ دیں، کھانے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں، کچن اور چولہے کو روزانہ صاف کریں۔ مٹھائیاں اور میٹھا کھانا کم کر دیں ورنہ پیٹ کے کیڑوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں ان کا لباس روزانہ تبدیل کریں۔ روزانہ نہلائیں اور ان کے ناخن بڑے نہ ہونے دیں۔ یہ مرض بڑھتا ہی جا رہا ہے تو اس مرض کو ختم کرنے کے لیے ہماری باتوں پر ضرور عمل کر یں۔ تا کہ اس بیماری سے چھٹکا را حاصل ہو سکے۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں