قبولیتِ دعا کا نسخہ . دکھ اور پریشانی ہو.کوئی بیماری ہو،یاکوئی ضرورت اور حاجت ہو




قبولیتِ دعا کا نسخہ حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ فرمایا .کہ جب آدمی کو کوئی دکھ اور پریشانی ہو، یا کوئی بیماری ہو،یاکوئی ضرورت اور حاجت ہوتو اللہ تعالیٰ سے دعا تو کرنی چاہئے. کہ یا اللہ! میری اس حاجت کو پورا فرمادیجئے۔ میری اس پریشانی اور بیماری کو دور فرمادیجئے۔

لیکن ایک طریقہ ایسا بتاتا ہوں کہ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت کو ضرور ہی پورا فرمادیں گے۔ وہ یہ ہے کہ کوئی پریشانی ہو. درود شریف کثرت سے پڑھیں اس وقت درود شریف کثرت سے پڑھیں . اس درود شریف کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس پریشانی کو دور فرمادیں گے۔دلیل اس کی یہ ہے کہ سیرتِ طیبہ میں یہ بات لکھی ہوئی ہے .کہ جب کوئی شخص حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں کوئی ہدیہ لاتا .تو آپ اس بات کی کوشش فرماتے کہ اس کے جواب میں اس سے بہتر تحفہ اس کی خدمت میں پیش کریں ، تاکہ اس کی مکافات ہوجائے، ساری زندگی آپ نے اس پر عمل فرمایا۔ یہ درودشریف بھی حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں ہدیہ ہے، اور چونکہ ساری زندگی میں آپ کا یہ معمول تھا .کہ جواب میں اس سے بڑھ کر ہدیہ دیتے تھے. آج جب ملائکہ درود شریف آپ کی خدمت میں پہنچائیں گے.

درود شریف کا یہ تحفہ  : آپ کے فلاں امتی نے آپ کی خدمت میں درود شریف کا یہ تحفہ بھیجا ہے تو غالب گمان یہ ہے کہ حضور اقدس ﷺ اس ہدیہ کا بھی جواب دیں گے۔ وہ جوابی ہدیہ یہ ہوگا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے. کہ جس طرح اس بندے نے مجھے ہدیہ بھیجا.اے اللہ، اس بندے کی حاجتیں بھی آپ پوری فرمادیں۔اب اس وقت ہم لوگ حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں جاکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ہمارے حق میں دعا فرمادیجئے. قبولیتِ دعا کی درخواست  : دعا کی درخواست کرنے کا تو کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہاں ، ایک راستہ ہے. وہ یہ کہ ہم درودشریف کثرت سے بھیجیں. جواب میں حضور اقدس ﷺ ہمارے حق میں دعا فرمائیں گے لہٰذا درودشریف پڑھنے کا یہ عظیم فائدہ ہمیں حاصل کرنا چاہئے۔ بیماری اور دکھ کی حالت  : اسی وجہ سے بہت سے بزرگوں سے منقول ہے کہ وہ بیماری اور دکھ کی حالت میں درود شریف کی کثرت کیا کرتے تھے۔اس لئے دن بھر میں کم از کم سومرتبہ درودشریف پڑھ لیا کریں۔ اگر پورا درود ابراہیمی پڑھنے کی توفیق ہوجائے تو بہت اچھا ہے، ورنہ مختصر درود پڑھ لیں ۔ 1……’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍن النَّبِیِّ الْأُمِّیِّ وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔اور مختصرکرنا چاہو تو یہ پڑھ لیں2..… ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّسَلِّمْ‘‘۔3..… یا،،،، صلی اللہ علیہ وسلم

اپنا تبصرہ بھیجیں