بجلی کا شدید ترین جھٹکا دینے والا حیوان دریافت




الیکٹرک اییل ایسی مچھلیاں ہیں جو اپنے اعضاء پر مشتمل برقی چارج پیدا کرتی ہیں اور سائنس دانوں کا خیال تھا کہ تمام ایلز ایک ہی نوع کی برقی لہر پیدا کرتی ہیں۔

لیکن ایل کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جو تمام حیوانات میں سے سب سے زیادہ بجلی کا وویلٹیج پیدا کرتی ہے جو کسی بھی انسان کیلئے مہلک ہے۔

الیکٹرک اییل اپنے دفاع اور شکار کو پھانسنے کیلئے اپنی برقی لہروں کا استعمال کرتی ہے۔ وہ چھپے ہوئے شکار کو محسوس کرنے کیلئے اور ایک اپنی نوع سے کمیونیکیشن کرنے کیلئے کمزور سگنلز بھی بھیجتی ہے۔

نئی دریافت ہونے والی اس ایل کا نام الیکٹروفورس وولٹائی رکھا گیا ہے۔ یہ 860 وولٹ پیدا کرسکتی ہے جو کہ باقی ایلز کے 650 وولٹ سے کہیں زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں