A digital instrument that can measure everything:







واشنگٹن: جو لوگ سول انجینئرنگ اور دیگر ڈیزائننگ میں پیمائشوں کےلیے مختلف آلات اور اسکیل رکھتے ہیں ، اب ان کےلیے میزور ایک خوشخبری بن کر ابھرا ہے، ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں کےمصداق اب میزور ڈیجیٹل ٹول ہر طرح کی پیمائش کرسکتا ہے۔

ڈیزائننگ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے آپ فلور پلان اور دیگر اشیا کی پیمائش کرسکتے ہیں جس طرح کمپیوٹر ماؤس کا پہیہ ہوتا ہے، عین اسی طرح میزور کے اوپر ایک وِہیل لگا ہوتا ہے۔

بس اسے کسی بھی جگہ گھماتے رہیے اور ڈیجیٹل میٹر اس کی پیمائش کرتا رہے گا، اگر آپ خمیدہ اشیا مثلاً انڈے ، چوڑی یا کسی ڈیزائن کو ناپنا چاہیں تو میزور اس کام کو آسانی سے انجام دے سکتا ہے۔

دوسری جانب اس میں لیزر کی بدولت کسی بھی جگہ کا فاصلہ ناپنے کی سہولت بھی موجود ہے، یعنی لیزر پھینکیے اور یہ 82 میٹر تک کی دوری سے بھی درست پیمائش کرسکتا ہے جبکہ تعمیرات میں ہم بلبلے والے اسکیل استعمال کرتے ہیں اور میزور یہ کام بھی بہ آسانی انجام دے سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک مرتبہ چارج کرنے پرمیزور ایک ماہ تک کام کرسکتا ہے اور اس کی بدولت آپ خمیدہ گلدان سے لے کر کسی بوتل کا ناپ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ پیمائش کے بعد یہ کسی بھی شکل کے خدوخال ایک ڈرائنگ کی صورت میں بناتا ہے جنہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر امپورٹ کرکے ایڈٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ ساری معلومات آپ میزور ایپ پر بھی جمع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے میزور اتنا چھوٹا ہےکہ بہ آسانی جیب میں سما سکتا ہے اور اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ‘2-ڈی لیزر روم اسکینر’ بھی کہہ سکتے ہیں۔

خیال رہے بس اسے آن کیجیے اوریہ پورے کمرے کا اسکین کرسکتا ہے جبکہ میزور ٹیکنالوجی ابھی کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے اور اس آلے کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں