شرم تم کو مگر نہیں آتی – ماہ رخ سعیدہ




مختلف ٹی وی چینلز سے پیش کئے جانے والا ااشتہار cola next نے بے حیائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ اس کی تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس اشتہار کو سب نے ہی دیکھا ہوگا اور دل ہی دل میں شرم بھی محسوس کی ہوگی۔
ایک بار نہیں، دو بار نہیں، بار بار نہیں بلکہ کئی بار ہزار بار پیمرا کو اس کی شقیاد دلانی پڑتی ہے…… اور ان کو یہ بھی یاد دلانا پڑتا ہے کہ یہ لبرل پاکستان نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جس کی بنیاد” دو قومی نظریہ” ہے جو صرف اور صرف اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے ۔ لہذا آپ لوگوں کو اپنے منہ پر لگے تالے اور خاموشی کو توڑنا ہوگا کیونکہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ان گناہوں کو دیکھے اور ان سے نفرت کرتے ہوئے اس کے ارتکاب سے دوسروں کو روکےاور انہیں بیانگ دہل رد کرے تو اس کو گناہ سے دور رہنے والوں میں لکھا جائے گا ۔ اور اب ایک ڈرا دینے والی حدیث۔
جو شخص گناہ سے دور رہا مگر اورنہ اس سے نفرت کرتا ہے اورنہ اعلانیہ اس کو رد کرتا ہے گویا یہ خاموشی اس کے لے رضامندی ہے لہذا اس کی مثال گناہ نہ کر کے بھی ایسی ہے جیسے وہ گناہ گاروں کے ساتھ گناہ میں شریک ہوا۔ سنن ابی داود،کتاب الملاحم حدیث 4345 لہذا اس ملک کی پیاری بہنوں ماؤں، بھائیوں، بزرگوں اور بچوں ہم سب کو مل کر اپنے مسلمان ہونے کا ثبوت دینا ہے اور پر زیادہ سے زیادہ کمپلین اور ای میلز کریں
تاکہ کل ہم اللہ کے آگے سرخرو ہوسکے کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں