قربانی کی ایک جھلک سنّت ابراہیمی کے آئینے میں – شمامہ عرفان




اللہ‎ کی وحدانیت کا پرچم سر بلند کرنے پر آگ میں ڈال دینے کی سزا سنا اور اس آگ کو جلانے میں سگے باپ کا آگے آگے ہونا …….. اور

بےخطر کود پڑاآتش نمرودمیں عشق
عقل  ہے  محو  تماشہ  لب  بام ابھی

اپنی بیوی اور نومولود بچے کو صفا مروہ کے قریب سنسان بيابان میں چھوڑ دینا اور جب اماں ہاجرہ نے پکار کر کہا ….. کیا اللہ‎ نے ایسا کرنے کا کہا ہے! تو بس اثبات میں سر ہلا دینا ۔ اماں ہاجرہ کے ایمان کا بھی یہ عالَم کہ بس اتنا کہہ کر خاموش ہو گئیں اگر اللہ‎ نے ایسا کرنے کا کہا ہے تو وہ ہمیں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ اور پھر باری آتی ہے، اس عظیم قربانی کی جسے رہتی دنیا تک کے لیۓ پسندیدہ ٹھیرا دیا گیا ۔

اللہ‎ اللہ ‎ بائے بسم اللہ ‎ پدر
معنی  ذبح  عظیم  آمد  پسر

آگ  ہے  اولاد  ابراھیم  ہے  نمرود  ہے

کیاکسی کوپھرکسی کاامتحاں مقصودہے

دور حاضر کے نمرودوں کو پہچانیں۔ ابراہیم علیہ سلام کی سنّت اپنائیں۔

یہ مال و دولت دنیا یہ رشتہ و پیوند
بتان   وہم  و  گماں  لا  الہ  الا   اللہ‎
(اقبال)

ابراھیم علیہ سلام نے اپنے گھر میں بت شکنی کی تھی ہم انکی سنّت کو کیسے زندہ کریں ہمارے گھر بت نہیں الحمد اللہ‎ ! مگر ۔۔۔ ان بتوں کا کیا جو ہمارے وہم و گمان میں ہمارے خود ساختہ ہیں ؟ دولت سٹیٹس اولاد ضروریات خواہشات ۔ جب یہ تمام چیزیں ہمارے وہم و گمان پہ حاوی ہونے لگتی ہیں پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ غیر محسوس انداز میں ہم انکی پرستش کرنے لگتے ہیں ۔ ان ہی بتوں کو توڑ کر ابراھیم علیہ سلام کی سنّت کی یاد تازہ کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں