کامیاب زندگی کا حصول – طارق محمود




اگر آپ بضد ہیں اور ہر صورت بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ایک اچھا کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنیکشن لیں اور گوگل سرچ اور یوٹیوب سرچ کا استعمال کر کے ++C یا JAVA ایسی کمپیوٹر لینگویجز میں سے کوئی ایک کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج سیکھنا شروع کردیں ۔ جس دن آپ ان میں سے ایک زبان کے بھی ماہر ہو گئے ، آپ نہ صرف پاکستان میں گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں بلکہ جس ملک چاہیں آسانی سے جا سکتے ہیں۔
یورپین ممالک میں ہر ملک کی اپنی اپنی زبان ہے، ہر کام اسی زبان میں ہوتا ہے۔ انگریزی بولنے والے کو شاید برطانیہ آئرلینڈ میں جاب مل جائے، باقی یورپین ممالک میں اچھی جاب ملنا مشکل ہے۔ ان ممالک میں کمپیوٹر پروگرامر کو آسانی سے جاب مل جاتی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹر پروگرامنگ صرف انگریزی زبان میں ہوتی ہے، اسکے لئے ذہن استعمال کرنا پڑتا ہے۔ عام یورپین شہری ذہن کے زیادہ استعمال سے دور بھاگتے ہیں اور آسان کام کرنے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں جو بھی اپنا ذہن استعمال کرکے کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھ لے گا، اسے تمام یورپین ممالک میں جاب مل جائے گی چاہے اسے ان ممالک کی زبان آتی ہو یا نہ آتی ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
آپ خود فیصلہ کریں آپ نے زندگی عزت سے گزارنی ہے یا غیر ممالک خصوصاً یورپ میں معمولی تعلیم کیساتھ دھکے کھا کر ذلیل ہونا ہے۔ سب سے اچھا کام اپنے پیارے ملک پاکستان میں کاروبار کرنا ہے چاہے وہ کاروبار کوئی چھوٹی دکان ہی کیوں نہ ہو۔ اگر باہر دوسرے ممالک میں جانا ہے تو پہلے کمپیوٹر پروگرامر بنیں۔ اسکے لئے عمر اور تجربے کی قید نہیں ہے، بلکہ ذہانت اور کمپیوٹر + انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ جتنا ذہن اور عقل کا استعمال کریں گے، کامیابی اتنا ہی آپکے قدم چومے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں