حرمتِ صحابہ کرام – فرزانہ خورشید




ہم دنیا میں ایسی جگہ رہنا چاہتے ہیں جہاں امن و امان ہو محل وقوع اچھا ہو آس پاس کے لوگ مہذب ہوں اور ہمارا اپنا علاقہ اور لوگ ہر لحاظ سے محبت پیار اور ایثار والے ہوں ہمیں مکمل طور پر اپنیت کا احساس رہے ایک دوسرے سے باہمی تعاون رہے تو پھر جب دوسری دنیا کی بات سوچتے ہیں یعنی جنت کی وہاں کیسے لوگ ہونگے .
یقیناً اللہ کے نیکوکار اور بلند کردار پاکیزہ ہستیوں کے حامل لوگ ہی وہاں ہونگے تو جن عظیم ہستیوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خود دنیا میں جنت کی بشارت دی ہوں انکی عظمت کا کیا کہنا اللہ اکبر ……! قرآن پاک اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث گواہی دے رہی ہے . جو دنیا میں بہترین دوست تھے وہ سب ایک جگہ اب بھی ہیں اور اللہ ان سے راضی ہے اللہ اکبر. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لاکھوں سلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ ……. اللہ تعالیٰ جس سے راضی ہو اسے دنیا سے کیا لینا .
ہمارے صحابہ کرام روشنی کے وہ مینار ہیں جنکی روشنی قیامت تک دمکتی رہے گیاسی طرح انسان روزانہ دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتا ہے اس کا نتیجہ بھی ویسے ہی ہوتا ہے یعنی آم کی کھٹلی بوئی جاے گی تو آم ہی نکلے گا . بادام یا کچھ اور نہیں …….. اسی طرح ہمارا رویہ طرز عمل جس طرح ہے . اسی طرح کے نتائج سامنے آئیں گے مثلاً …….. ہم دیکھتے ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں . انکی محبت لا فانی لیکن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کی گواہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر مہر ہے اس کی محبت کا حق ادا نہیں کر سکتا اللہ اکبر! یہ کھرے اور نایاب موتی اللہ جل شانہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد اکھٹے کر دیے اور انکے کردار ایسے کھرے تھے ، جیسے سورج کے گرد شعاعیں ……… یقیناً براہ راست انکی تربیت ہوئہ ہو اسکا کیا کہنا!!!
آج جو دین اسلام پھیلا ہوا نظر آرہا ہے ، انہی کی بدولت ہے . اللہ ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور ہمیں دین کی سمجھ عطا فرمائے . میں پوچھنا چاہتی ہوں ان بے لگام لوگوں سے جو صحابہ کرام کی ہجو میں باتیں کر رہے ہیں …… آپ نے کون سا دین اختیار کیا ہوا ہے ؟ہمارا دین تو اسلام ہے اور واضح ہے . کونسی دنیا اور جنت میں جانا چاہتے ہیں؟ جنت میں وہی ہیں جو دنیا میں بھی قریب تھے .اللہ کے دین کی تفریق نہ کرو ، اس سے یہود ونصاریٰ خوش ہونگے . یہود ونصاریٰ نہ کبھی دوست ہوئے ہیں نہ ہونگے . اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی محبت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں