فقط ایک دیانتدار حکمران کی ضرورت ہے ۔ صائمہ نجم




پاکستان ایک زرعی اور سرسبز شاداب ملک ہے- اور بیش بہا خزانوں سے مالامال ہے- خدا نے اس ملک کو وہ کچھ عطا کیا ہے -جو شاید کسی دوسرے ملک کو نہیں ملا اور اگر بس کمی ہے تو اس ملک کو چلانے والے اس ڈرائیور کی جو نہ صرف یہ کہ ماہر ہو بلکہ اپنے اندر خوف خدا بھی رکھتا ہو –

اس ملک اور اسکی عوام سے اسے محبت ہو -اور اپنے فرائض کو پہچانے نہ کہ اسکا کوئی ذاتی مفاد اسکی ترجیح ہو -یا وہ کسی بیرونی دباؤ میں آکر اپنے فرائض سے کوتاہی برتے- عوام کسی بھی ملک کی ایک بڑی طاقت ہوتی ہے- اور اگر وہ کسی بات کو کروانا چاہے تو عوام کا سیلاب اس کوتاہی اور حق تلفی کو نہ صرف ختم کرواسکتا ہے- بلکہ اپنی بات آسانی سے منوابھی سکتا ہے-گزشتہ دنوں ہونے والے حقوقِ کراچی مارچ میں عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی الحمداللہ حق کا ساتھ دیا یہ کراچی کی عوام کی اواز تھی- اب یہ ارباب اختیار کا فرض ہے کہ ان کے مسائل کا حل تلاش کریں- اور وہ ایک سو چالیس ارب روپے جو کراچی کو دیے گئے تھے-

وہ واقعی کراچی پر خرچ ہوتے نظر آئیں تاکہ وہ کراچی جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے- دوبارہ سے اپنی کھوئی ہوئی حیثیت واپس لے سکے اور یہاں کے لوگوں کو نہ صرف روزگار ملے بلکہ ایک صاف ستھرا شہر اور عزت کی زندگی بھی مل سکے اور صحیح معنی میں اپنی مردم شماری حکومت کے گوش گزار کرسکیں تاکہ اسکے مطابق ہی انہیں پورے حقوقِ ملیں
اور دوسرے شہروں کی طرح اہلیان کراچی بھی ان کی صف میں کھڑے ہوجائیں تاکہ گزشتہ برس سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں