نیٹ ورکنگ – زبیر منصوری




آج وہ کافی دنوں بعد آیا تھا ………. میں نے اس سے شفقت بھری ناراضگی ظاہر کی تو بولا جاب اور کام کی مصروفیت ہی اتنی ہےاپنے پروفیشن کے لوگوں تک سے بھی نہیں مل پاتا۔ میں نے کہا جانتے ہو دنیا میں آگے جانے کے طریقوں میں ایک بڑا موثر طریقہ “ نیٹ ورکنگ” ہے وہ بولا وہ کمپیوٹر والی نا ہاں ہاں واقعی !!!!

میں نے کہا نہیں میرے بچے انسانوں والی …….. میں نے اس کا ہاتھ تھاما اور کہا بیٹے یہ دیکھو تمہاری ہتھیلی کی پشت سے یہ پانچ انگلیاں نکل رہی ہیں ہتھیلی نے ان سے مضبوط رابطہ جوڑا ہواہے اسی لئے وہ ان سے مختلف کام لیتی ہے اور اس رابطے کا ذریعہ مختلف رگیں پٹھے وغیرہ ہیں انہیں تم انسانوں کے درمیان تعلق سمجھ لو اور اس سب کو چلانے کے لئے جو خون ہے وہ ان سب کو تازہ رکھنے کا ذریعہ ……. وہ توجہ سے سن رہا تھا میں نے کہا بیٹے ڈیڑھ کروڑ کی بات ہے یاد رکھو آگے جانے کے لئے نیٹ ورکنگ سیکھو اور دوسروں کے دل میں اپنا ایموشنل اکاونٹ کھول کر اس مین پہلے مسلسل اچھے جذبات الفاظ تحائف ، کام آناوغیرہ کو جمع کرواو .

پھر تم دیکھو گے کہ وہ نفع کے ساتھ واپس آنے لگیں گے اور زندگی بھر ان سے فائدہ ہو گا اور ہاں جن لوگوں کو بھلائی اور خیر کے کاموں کی جدوجہد کرنی ہے ان کے لئے تو یہ بنیادی ضرورت ہے . آئیں مضبوط طاقتور نیٹ ورکنگ اور ایموشنل بنک اکاونٹ کھول کر کچھ فائدے کے سودے کریں .

اپنا تبصرہ بھیجیں