حرام چیز حرام ہی ہے – ثریا ملک




میڈم جب ہم نے طے کر لیا کہ ہماری آپس میں شادی ہونی ہے پھر اس کے ساتھ ٹائم کیوں نہیں گزار سکتی ؟ بیٹا اگر میں آپ کو کتے کی بریانی آفر کروں تو کتنے ہیں آپ میں سے جو خوشی خوشی میرے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ؟ ہیں آپ کو الٹی کیوں آ رہی ہے ؟

ارے بھئی میں آپ کو کوئی ایسا ویسا کتا آفر نہیں کر رہی بلکہ جرمن شیفرڈ کی بات کر رہی ہوں ۔۔۔ اچھا پیک کروا دیتی ہوں ۔۔۔ بہترین پیکنگ ہو گی۔۔۔۔ ارے،آپ کو تو سوچ کر ہی کراہیت محسوس ہو رہی ہے ؟ہے نا؟ بس ایسی ہی کراہیت محسوس ہونی چاہیے نا محرموں کے ساتھ وقت گزارنے کا سوچ کر ۔۔۔چاہے وہ کتنا ہی امیر ہو ۔۔۔اعلی خاندان کا ہو ۔۔۔(اول تو اچھے خاندان کے لڑکے یوں لڑکیوں کا استعمال ہی نہیں کرتے)…. پیکنگ کتنی خوبصورت ہو حرام چیز حرام ہی ہے ۔۔۔ اور اس سے ویسے ہی کراہیت محسوس ہونی چاہیے جیسی کہ آپ کو ابھی محسوس ہو رہی ہے۔۔۔۔ اس احساس کو ژندہ رکھیں ۔۔۔۔خود اعتمادی کے نام پر اس کا خون نہ کریں ۔۔۔۔۔ یہ آپ کے سامنے کبھی کلاس فیلوز کی شکل میں ہوں گے ،کبھی کولیگ کی شکل میں ،کبھی کزنز،کبھی فیس بک فرینڈ،کبھی منگیتر ،کبھی کچھ کبھی کچھ۔۔۔۔۔

یاد رکھیں پسندیدگی کو برا نہیں کہہ رہی ہوں ۔۔۔۔ایسا کچھ ہو تو صاف اور سیدھے طریقے سے بات آ گے پہنچائیں اور پھر نکاح تک اللّٰہ کے حکم کی پاسداری کریں اور کروائیں ۔۔۔۔ اس سے ہٹ کر سب کتے کی بریانی ہی ہے چاہے ریپنگ کتنی ہی خوبصورت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں