Home » ترکی لیبیا کو ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین بھیج رہا ہے
بلاگز حالات حاضرہ

ترکی لیبیا کو ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین بھیج رہا ہے

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے ترکی سے لیبیا کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین  روانگی کی تیاریوں میں ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے لیبیا بھیجی جانے والی ویکسین سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ ایتی مسگوت ائیر پورٹ پر تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ مختصر مدت میں لیبیا کو ایک لاکھ 50 ہزار کووِڈ۔19 ویکسین روانہ کر دی جائے گی۔

ٹرکش ائیر فورس کے طیارے سے بھیجی جانے والی یہ ویکسین لیبیا میں وائرس کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لیبیا قومی مفاہمتی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمیددبیبہ کے ساتھ مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ “ہم لیبیا کو ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین فراہم کریں گے”۔