Home » حماس کے کالی داڑھی والے جوانوں کو سلام – زبیر منصوری
بلاگز

حماس کے کالی داڑھی والے جوانوں کو سلام – زبیر منصوری

ڈھونڈتا رہا کہ کہیں مجھے حماس روتی ہوئی نظر آئے دنیا والو دیکھو ہمیں مار گئے ہم بے بس لوگ بے چارے غریب مسکین بھوکے  پریشان ڈھونڈتا رہا کہ کہیں مجھے ان کی لیڈر شپ کے پرعزم روشن خوبصورت چہرے  پژمردہ پریشان اور ہارے ہوئے دکھائی دیں ڈھونڈتا رہا کہ کہیں وہ ہاتھ جوڑ کر جنگ بندی کی اپیلیں کرتے نظر آئیں نہیں ملے ، 

مجھے شیخ احمد یاسین کے تربیت یافتہ یہ بچے حوصلے عزم اللہ پر بھروسہ اس کے زندہ معجزے قرآن سے یقین اور حوصلہ کشید کرتے ملے  انہوں نے زہانت سے غزہ کی ٹوٹی عمارتوں شہادتوں روتے بچوں سب کچھ کو ایک “برانڈ “بنا دیا کسی لسانی مذہبی عربی عجمی تفریق کے بغیر ایران ہو یا ترکی سب سے مدد لی استاد رائد افضل کے بقول مغرب میں پلی بڑھی نوجوان مسلم نسل کو اپنا ایمبیسیڈر بنا دیا ،مغربی عوام کو ان کی زبان ان کی اصطلاحات ان کے انداز میں  اپنی پشت پر کھڑا کر لیا انہوں نے رونے دھونے کے بجائے اس  مسئلے کو موقعہ بنا لیا ایک طرف دشمن کی سب سے بڑی کمزوری موت کے خوف کو استعمال کیا اور دوسری طرف اپنی لاشوں  اور مظلومیت کو اپنی نہیں “انسانیت کی موت” بنا کر عام مغربی انسان کو اسرائیل کے مد مقابل کھڑا کر دیا انہوں نے سوچا ہمارے پاس لاشیں ہی تو ہیں وافر مقدار میں پھر انہیں کو کیوں نہ اس مارکیٹ اکانومی کے میدان میں “بیچ” دیا جائے۔۔۔
اور جیسے ہی جنگ بند ہوئی وہ نقصان ہو گیا مارے گئے تباہ ہو گئے  لٹ گئے کی دہائیاں دینے کے بجائے فتح کامیابی جیت عزم حوصلہ کے نعروں کے ساتھ باہر نکلے مسجدیں بھر گئی فائر ور ک شروع ہو گیا اور پورا امپیکٹ یہ بنا دیا کہ “بیٹا اسرائیل ہمیں کبھی ہلکا مت لینا ایمان ہو یا عقل جدوجہد ہو یا اسٹریٹجی خبر کا میزائل ہو یا بارود کا میزائیل تم ہمیں کہیں مرعوب نہیں پاو گے “ . حماس کے کالی داڑھیوں والو تم جیسے جوانوں کو اللہ اب امت کے پیروں کا استاد کر دے۔۔

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。